جنوبی کوریا اور کینیڈا کے بعد اب امریکا میں بھی طیارہ حادثہ پیش آیا ہے۔ امریکہ کے جنوبی کیلیفورنیا میں ایک طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ طیارہ پرواز کے دوران عمارت کی چھت سے ٹکرا گیا۔ ۔ اس حادثے میں 2 لوگوں کی موت کی حبر ہے ، 18افراد زخمی ہوئے ہیں۔
فلرٹن پولیس کے ترجمان کرسٹی ویلز کے مطابق یہ حادثہ جمعرات کودوپہر میں پیش آیا۔ پولیس کو دوپہر 2 بج کر 09 منٹ پر اورنج کاؤنٹی کے فلرٹن شہر میں اس حادثے کی اطلاع ملی ۔ ویلز نے بتایا کہ پولیس اور فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ احتیاط کے طور آس پاس کے علاقے کو خالی کرا لیا گیا ۔
طیارہ فلرٹن میونسپل ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا ۔ اس آئیر پور ٹ پر ایک رن وے اور ایک ہیلی پیڈ ہے۔ یہ علاقائی ٹرین لائن، میٹرولنک کے قریب واقع ہے اور رہائشی اور تجارتی گودام کی عمارتوں سے گھرا ہوا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ فلرٹن تقریباً 140,000 لوگوں کا شہر ہے ،جو لاس اینجلس سے تقریباً 25 میل (40 کلومیٹر) جنوب مشرق میں ہے۔
جنوبی کوریا میں 179 افراد ہلاک
اس سے قبل گزشتہ اتوار کو جنوبی کوریا کے ہوائی اڈے پر ایک مسافر طیارہ رن وے سے پھسل کر کنکریٹ کی دیوار سے ٹکرا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے طیارے میں آگ لگ گئی تھی۔ اس حادثے میں طیارے میں سوار 181 افراد میں سے دو کے علاوہ تمام افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
طیارہ عمر 15 سال پرانا تھا
جنوبی کوریا میں پیش آنے والے ہوائی جہاز کے اب تک کے بدترین حادثات میں سے ایک ہے۔ حکام نے بتایا کہ جیجو ایئر کا طیارہ سیول سے تقریباً 290 کلومیٹر جنوب میں موان شہر میں لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارہ 15 سال پرانا بوئنگ 737-800 تھا ،جو بنکاک سے واپس آرہا تھا اور حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9:03 پر پیش آیا تھا۔
بھارت ایکسپریس
گوتم گمبھیر نے نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال اور آل راؤنڈر نتیش کمار ریڈی کی تعریف…
سنجے راوت نے الزام لگایا کہ بی جے پی بہار میں اپنی اتحادی جے ڈی…
حالیہ دنوں میں دھنشری نے چہل کی حمایت میں پوسٹ بھی کیا تھا لیکن پھر…
دہلی کے 9 علاقوں میں AQI 400 سے زیادہ اور 500 کے قریب تھا۔ ان…
پچھلے ڈیڑھ سال کے دوران چھتیس گڑھ میں سیکورٹی فورسز کو نکسلیوں کے خلاف بڑی…
بارڈر گواسکر ٹرافی میں ٹیم انڈیا کی جیت کا سلسلہ آسٹریلیا کے جیتتے ہی ختم…