ارڈر گواسکر ٹرافی 2024-2025 میں نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔ آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر اور بارڈر گواسکر ٹرافی 3-1 سے جیت کر تاریخ رقم کردی ہے۔ آسٹریلیا نے 10 سال بعدبارڈر-گاوسکر ٹرافی اپنے نام کرلی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے لگاتار دوسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی)کے فائنل میں جگہ بنالی ہے، جہاں اب اس کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔ ڈبلیو ٹی سی کا فائنل میچ 11 سے 15 جون تک لارڈز میں کھیلا جائے گا۔
بارڈر گواسکر ٹرافی میں ٹیم انڈیا کی جیت کا سلسلہ آسٹریلیا کے جیتتے ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان نے لگاتار 4 بار اس ٹرافی کو اپنے نام کیا تھا، لیکن اس بار آسٹریلیا نے جیت کر یہ ٹرافی اپنے نام کی۔ آسٹریلیا نے آخری بار بارڈر گواسکر ٹرافی سال 2024-2015 میں جیتی تھی۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا نے لگاتار 4 بار یہ خطاب جیتا ،لیکن اس بار اس کا ٹرافی برقرار رکھنے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔ آسٹریلیا نے بارڈر گواسکر ٹرافی کی تاریخ میں چھٹی بار سیریز اپنے نام کی ہے۔ دوسری جانب ٹیم انڈیا نے یہ سیریز 10 بار جیتی ہے۔
میچ کی صورت حال یہ تھی
بھارت کی جانب سے دیے 162 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر جیت اپنے نام کی۔ ڈیبیوٹینٹ ویبسٹر 39 رنز بناکر ٹائٹ آؤٹ رہے اور دوسری جانب ٹریوس ہیڈ 34 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جیت میں اسکاٹ بولانڈ نے اہم رول ادا کیا ،انہوں نے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کیں۔
WTC کی فائنل دوڑ سے ہوئی باہر ٹیم انڈیا
سڈنی میں شکست کے ساتھ ہی ہندوستان کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل (WTC فائنل) تک پہنچنے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔ 2021 اور 2023 میں فائنل کھیلنے والی ٹیم کافی وقت تک 2025 میں فائنل کھیلنے کی دوڑ میں شامل رہی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اکتوبر-نومبر 2024 میں ہندوستان کا دورہ کیا۔ اس نے سیریز 3-0 سے جیت لی۔ تب سے ایکویشن بدل گئی۔ اپنے طور پر کوالیفائی کرنے کے لیے ہندوستانی ٹیم کو آسٹریلیا میں سیریز 3-1 سے جیتنی تھی، لیکن وہ سیریز 1-3 سے ہارنے کے بعد دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔
جسپریت بمراہ کی چوٹ بھارت کے لیے ایک جھٹکا ثابت ہوئی
جسپریت بمراہ نے اکیلے ہی ہندوستان کو بارڈر-گاوسکر ٹرافی میں بنائے رکھا۔ روہت شرما کی غیر موجودگی میں پرتھ ٹیسٹ میں کپتانی کرنے والے جسپریت بمراہ نے ہندوستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔ اس کے بعد روہت شرما آئے۔ الائیڈ ٹیسٹ میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ گابا ٹیسٹ ڈرا رہا۔ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں شکست ملی ۔ ب جسپریت بمراہ نے ان تمام ٹیسٹ میچوں میں گیند کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے میلبورن میں آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں ایک ہی دن میں 9 اسپیل کی گیندبازی کی۔ تب بھی وہ تکلیف میں نظر آئے تھے۔
بھارت ایکسپریس
دہلی میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ ابھی الیکشن…
نیوشمع لیبارٹریز (پرائیویٹ لمیٹیڈ) دہلی کے اس پروگرام کا مقصد طبی ماہرین اورعوام کویونانی طب…
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے…
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا ختم ہوگیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے لیے یہ دورہ…
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے…
بھارت ایکسپریس سے خصوصی بات چیت میں دہلی کے انچارج اوراتراکھنڈ کے رکن اسمبلی قاضی…