قومی

Delhi Assembly Elections 2025: کب ہوگا دہلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان؟ سامنے آیا بڑا اپڈیٹ

Delhi Assembly Elections 2025: دہلی میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ ابھی الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا۔ لیکن ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انتخابات کی تاریخ کا اعلان کل یعنی 7 جنوری کو ہو سکتا ہے۔ توقع ہے کہ ووٹنگ کی تاریخ فروری کے دوسرے ہفتے میں ہو سکتی ہے۔

حتمی ووٹر لسٹ جاری

ساتھ ہی آپ کو بتاتے چلیں کہ آج الیکشن کمیشن نے دہلی کی حتمی ووٹر لسٹ جاری کی ہے۔ اس بار دہلی انتخابات میں 1 کروڑ 55 لاکھ 24 ہزار 858 ووٹر ہیں۔ اس میں پہلی بار ووٹ دینے والوں کی تعداد 2 لاکھ 8 ہزار سے زیادہ ہے۔ اس بار تقریباً آٹھ لاکھ نئے ووٹر شامل ہوئے ہیں۔

ووٹر لسٹ میں گھوٹالہ ہو رہا ہے- سی ایم آتشی

الیکشن کمیشن اس ووٹر لسٹ کی کاپی دہلی انتخابات میں حصہ لینے والی چھ پارٹیوں کو بھی دے گا، لیکن اس سے پہلے عام آدمی پارٹی نے ووٹر لسٹ میں دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔ وزیر اعلیٰ آتشی سنگھ، سنجے سنگھ اور راگھو چڈھا نے پریس کانفرنس کی۔ آتشی نے کہا کہ دہلی کی ووٹر لسٹ میں گھوٹالہ ہو رہا ہے۔ نئی دہلی اسمبلی سیٹ پر کیجریوال کو ہرانے کی سازش ہو رہی ہے۔ آتشی نے دعویٰ کیا کہ 15 دسمبر سے 2 جنوری کے درمیان 10,500 نئے ووٹروں کو شامل کرنے اور 6 ہزار سے زیادہ ووٹوں کو حذف کرنے کی درخواستیں الیکشن کمیشن کو دی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں- ’پسماندہ مسلم سماج اُتھان سمیتی سنگھ‘نے دارالحکومت میں ہونے والے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کے امیدواروں کی حمایت میں ووٹ کر نے کی اپیل کی

کیا مکمل طور پر الٹ جائے گا الیکشن؟

آتشی نے کہا کہ جن لوگوں کے نام ووٹ کٹوتی کے لیے درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔ انہوں نے ایسی کوئی درخواست دینے سے انکار کر دیا ہے۔ آتشی نے کہا کہ اگر ان درخواستوں کی بنیاد پر ناموں کو حذف اور شامل کیا جاتا ہے تو انتخاب مکمل طور پر الٹ جائے گا۔ یہ سب کچھ اروند کیجریوال کو ہرانے کے لیے ہو رہا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

13 minutes ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

1 hour ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

2 hours ago