نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی کے بیان پرعام آدمی پارٹی میں سخت ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے اوکھلا کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسدالدین اویسی کے بیانات اور سیاسی سرگرمیاں مسلم ووٹوں کی تقسیم کی وجہ بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دانستہ یا غیردانستہ طورپراویسی کی پارٹی نے ہمیشہ بی جے پی کی فتح کے لئے معاون کا رول ادا کیا ہے۔ مہاراشٹر کے حالیہ اسمبلی انتخابات اس کی مثال ہیں۔
اوکھلا کے ایم ایل اے امانت اللہ خاں نے کہا ملک کی موجودہ صورت اس بات کی متحمل نہیں ہوسکتی کہ مسلمانوں کی سیاسی قوت کا شیرازہ بکھیردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگراروند کیجریوال فرقہ پرست ہے، تو ہندوستانی سیاست میں کوئی بھی سیکولرنہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال نے فرقہ پرست طاقتوں کی پیش قدمی کو روکنے کا کام کیا ہے اور ہندوستان کو بدعنوانی سے پاک تعمیری سیاست سے روشناس کرایا ہے اوراس کے لئے قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کی ہیں۔ امانت اللہ خاں نے کہا کہ اروند کیجریوال مایوسی میں امید کی کرن ہیں اوردہلی میں ایک بارپھرعام ادمی پارٹی فتح کا جھنڈا لہرائے گی۔
قابل ذکرہے کہ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اورآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے ہفتہ کے روز کہا تھا کہ بی جے پی اورعام آدمی پارٹی دونوں کی ماں آرایس ایس ہے۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی کا بی جے پی سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیاں نظریاتی طورپرایک ہیں اور دونوں آرایس ایس سے جڑی ہوئی ہیں۔ وہیں اسدالدین اویسی نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دہلی کے ان علاقں میں کوڑا پھینکا جا رہا ہے، جہاں پر مسلمان رہتے ہیں۔
آرایس ایس کا پروڈکٹ ہے بی جے پی
اسدالدین اویسی نے بی جے پی کو آرایس ایس کا پروڈکٹ بھی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی میں کوئی فرق نہیں ہے۔ دونوں پارٹیوں کا نظریہ ایک ہے اوران دونوں پارٹیوں کو پیدا کرنے والی آرایس ایس ہے۔ آرایس ایس نے پہلے جن سنگھ بنایا پھر 1980 میں بی جے پی کی تشکیل کی۔ دوسرے کی تشکیل 13-2012 میں ہوئی۔ یہ بہت بڑا ادارہ ہے اور یہ لیب میں بنا ہندتوا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت، جسے نوبل انعام یافتہ محمد یونس چلا رہے ہیں، نے…
جسٹس گوائی نے اپنے تبصرے میں کہا کہ ریاست کے پاس ان لوگوں کے لیے…
اقوام متحدہ کے ’مستقبل کے لیے سربراہی اجلاس‘ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے یہ…
ریپڈ ریل کو ”نمو بھارت ٹرین“ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ مسافروں کی…
مہاکمبھ کی ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 4 جنوری تک 183 ممالک…
دراصل اپنے حکم میں مرکزی حکومت کی جانب سے شہری اور مکانات کی وزارت نے…