نئی دہلی: دہلی اسمبلی الیکشن الیکشن 2025 کا کبھی بھی اعلان ہوسکتا ہے، اس سے پہلے سبھی سیاسی پارٹیاں کافی سرگرم نظرآرہی ہیں۔ کانگریس پارٹی نے بھی 40 سے زیادہ سیٹوں پراپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ جبکہ عام آدمی پارٹی تمام 70 سیٹوں پرالیکشن کا اعلان کرچکی ہے۔ بی جے پی بھی 29 سیٹوں پرامیدوار اتارچکی ہے۔ اسی ضمن میں کانگریس نے دہلی کی خواتین کے لئے 2500 روپئے دینے کا بڑا اعلان کردیا ہے۔ بھارت ایکسپریس سے خصوصی بات چیت میں دہلی کے انچارج اوراتراکھنڈ کے رکن اسمبلی قاضی نظام الدین نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہی پورے ملک میں بی جے پی کو ٹکردیتی ہے۔ راہل گاندھی کی طرف ہی ہرکوئی امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہے۔ دہلی میں بھی کانگریس ہی ٹکرلے گی۔
قاضی نظام الدین نے خواتین کے لئے کئے گئے بڑے وعدے سے متعلق کہا کہ کانگریس وہی وعدے کرتی ہے، جو پوری کرسکتی ہے اورہم اپنے وعدوں کو پورا بھی کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کی خواتین کے لئے رسوئی چلانا مشکل ہوگیا ہے۔ کرناٹک کی حکومت نے ملک میں سب سے پہلے خواتین کو2000 روپئے کا وعدہ کیا تھا اورحکومت بنتے ہی اس وعدہ کو پورا کردیا۔ کرناٹک کی طرح کانگریس دہلی میں بھی خواتین کومضبوط اوربا اختیاربنانے کے لئے 2500 روپئے دینے کا وعدہ کررہی ہے اورہم اسے مکمل کرکے دکھائیں گے۔
دہلی کانگریس انچارج نے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد ہی اپنے امیدواروں کا اعلان کرتے ہیں، طویل وقت کے بعد ایسا ہوا ہے کہ کانگریس نے سب سے مضبوط امیدواروں کواتارا ہے اورجوسیٹیں بچی ہیں، وہاں پربھی جلد ہی امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سماج کے ہرطبقے کے لئے کام کرتے ہیں، جس کی بھی فلاح وبہبود کے لئے ضرورت ہوتی ہے، ہم اس کے لئے کام کرتے ہیں۔ آگے بھی اس پیمانے پرعمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے تمام محروم طبقات کے لئے کام کرتے رہے ہیں اورآگے بھی کرتے رہیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت، جسے نوبل انعام یافتہ محمد یونس چلا رہے ہیں، نے…
جسٹس گوائی نے اپنے تبصرے میں کہا کہ ریاست کے پاس ان لوگوں کے لیے…
اقوام متحدہ کے ’مستقبل کے لیے سربراہی اجلاس‘ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے یہ…
ریپڈ ریل کو ”نمو بھارت ٹرین“ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ مسافروں کی…
مہاکمبھ کی ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 4 جنوری تک 183 ممالک…
دراصل اپنے حکم میں مرکزی حکومت کی جانب سے شہری اور مکانات کی وزارت نے…