سیاست

Chattisgarh Encounter: چھتیس گڑھ کے ابوجھماڑ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں 4 نکسلی ہلاک، ایک ہیڈ کانسٹیبل شہید

چھتیس گڑھ کے ابوجھماڑ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان تصادم میں چار نکسلائیٹس مارے گئے ہیں۔ مارے گئے نکسلیوں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے اس تصادم میں اے کے 47، ایس ایل آر اور دیگر خودکار ہتھیار بھی برآمد کئے۔ دنتے واڑہ کے ڈی آر جی ہیڈ کانسٹیبل سنو کرم تصادم میں شہید ہو گئے ہیں۔ فی الحال تصادم  جاری ہے اور علاقے میں ڈی آر جی (ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ) اور ایس ٹی ایف (اسپیشل ٹاسک فورس) کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس آپریشن میں 4 اضلاع سے سیکورٹی فورسز شامل ہیں۔

چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ نارائن پور اور دنتے واڑہ اضلاع کے سرحدی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق تصادم ابوجھما ڑکے علاقے میں جاری ہے جو ان دونوں اضلاع کے سرحدی علاقے پر واقع ہے۔ آئی جی بستر پی سندرراج نے اس آپریشن کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ابوجھماڑعلاقے میں نکسلیوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی طرف سے مسلسل کارروائی کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ نکسل مخالف آپریشن میں ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ اور اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کی ایک مشترکہ ٹیم کو ابوجھماڑ علاقے میں بھیجا گیا تھا۔ تصادم اس وقت شروع ہوا جب سیکورٹی فورسز شام 6 بجے کے قریب علاقے میں پہنچے اور نکسلیوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔ اس کے بعد سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ پچھلے ڈیڑھ سال کے دوران چھتیس گڑھ میں سیکورٹی فورسز کو نکسلیوں کے خلاف بڑی کامیابی ملی ہے۔ اس دوران 300 سے زیادہ نکسلائیٹس مارے گئے، تقریباً 1000 نکسلائیٹس کو گرفتار کیا گیا اور 837 نکسلائیٹس نے خودسپردگی کی۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گزشتہ سال 15 دسمبر کو چھتیس گڑھ کا دورہ کیا تھا،  انہو ں نے دعویٰ کیا تھا کہ ریاست 2026 تک نکسل فری ہو جائے گی۔ چھتیس گڑھ پولیس اہلکاروں کو صدر کا ایوارڈ پیش کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے ان کی محنت، لگن اور بہادری کی تعریف کی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sports News: روہت شرما کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز، مسلسل چوتھی اننگز میں بھی فلاپ

سابق ہندوستانی کپتان کی اس مایوس کن کارکردگی نے ایک بار پھر 2027 کے ون…

7 minutes ago

Two planes collide at Miami Airport: امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے میامی ایئرپورٹ پر دو طیارے آپس میں ٹکرائے، ویڈیو وائرل

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) اور پائلٹوں…

33 minutes ago

PM Modi to Visit the Philippines: پی ایم مودی جائیں گے فلپائن، دہلی میں ہوگا ایس سی او کے پہلے ’سویلائزیشنل ڈائیلاگ فورم‘ کا انعقاد

ہندوستان اور آسیان کے تعلقات کو وزیر اعظم کی ایکٹ ایسٹ پالیسی اور ہند-بحرالکاہل خطے…

35 minutes ago

India vs New Zealand: پانچواں ون ڈے میں ہندوستانی ٹیم 209 رن بنائے، نیوزی لینڈ کے سینٹنر اور ڈفی نے حاصل کیں 3-3 وکٹیں

سیریز میں ہندوستانی ٹیم فی الحال 2-1 سے آگے ہے۔ اگر ہندوستانی ٹیم یہ مقابلہ…

1 hour ago