اسپورٹس

Gautam Gambhir: بارڈر گواسکر ٹرافی میں بھارت کی شکست کے بعد گوتم گمبھیر پریس کانفرنس میں پہنچے، جانئے  ہار کا ٹھیکرا  کس پر پھوٹا

بھارت کو سڈنی ٹیسٹ میں 6 وکٹوں سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ بھارت نے آسٹریلیا کو 162 رنز کا ہدف دیا تھا جسے آسٹریلیا نے آسانی سے حاصل کر لیا۔ اس شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے کچھ باتوں کا ذکر کیا۔ اس دوران انہوں نے وراٹ کوہلی اور روہت شرما کی ریٹائرمنٹ پر بھی خاموشی توڑ ی۔ ٹیم انڈیا کو بارڈر-گاوسکر ٹرافی 2024-25 20میں 3-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ سڈنی میں کھیلا گیا،  جس میں میزبان آسٹریلیا  ہندوستانی ٹیم کو شکست دی ۔ اب سیریز میں شکست کے بعد ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے پریس کانفرنس میں حصہ لیا۔ گوتم گمبھیر نے پریس کانفرنس میں کیا کچھ کہا اور ہار کا ٹھکرا  کس پرپھوڑا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ گوتم  گمبھیر نے شکست کے لیے کسی ایک کھلاڑی کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا، لیکن ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کو خراب کارکردگی کی وجہ سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کچھ اور سوالات کے جوابات دیئے۔ گوتم گمبھیر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے بارے میں بھی بات کی۔گوتم گمبھیر سے پریس کانفرنس میں پوچھا گیا کہ سیریز میں کیا پوزیٹیو رہا؟ اس کا جواب دیتے ہوئے بھارتی ہیڈ کوچ نے کہا کہ سیریز میں ہماری کارکردگی اچھی نہیں تھی ،لیکن ٹیم کے لیے بہت سی پوزیٹیو چیزیں تھیں، آسٹریلیا کے دورے پر پہلی بار کھیل رہے نوجوان کھلاڑیوں  نےبہت متاثر کیا۔

گوتم گمبھیر نے نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال اور آل راؤنڈر نتیش کمار ریڈی کی تعریف کی۔گوتم  گمبھیر نے کہا کہ ان دونوں نے اس دورے میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور آنے والے وقت میں دونوں کھلاڑی ٹیم کے لیے اس تجربے کا فائدہ اٹھائیں گے۔قابل ذکر ہے کہ جیسوال سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بلے باز تھے۔ انہوں نے 5 میچوں کی 10 اننگز میں 43.44 کی اوسط سے 391 رنز بنائے۔ نتیش ریڈی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے چوتھے بلے باز تھے۔ ریڈی نے 5 میچوں کی 9 اننگز میں بلے بازی کرتے ہوئے 37.25 کی اوسط سے 298 رنز بنائے اور بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

ڈومیسٹک کرکٹ پر گوتم گمبھیر

اس کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئےگوتم  گمبھیر نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ تمام کھلاڑیوں کے لیے لازمی ہونی چاہیے۔ اس سے نہ صرف اچھی پریکٹس ہوتی ہے بلکہ کھلاڑیوں کی ردم بھی برقرار رہتاہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi Assembly Elections 2025: کب ہوگا دہلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان؟ سامنے آیا بڑا اپڈیٹ

دہلی میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ ابھی الیکشن…

7 hours ago

New Shama Laboratories Program in Bhopal: یونانی طب کی اہمیت، افادیت اورجدید دورمیں اس کے کردارسے متعلق نیوشمع لیبارٹریز کا بڑا قدم

نیوشمع لیبارٹریز (پرائیویٹ لمیٹیڈ) دہلی کے اس پروگرام کا مقصد طبی ماہرین اورعوام کویونانی طب…

8 hours ago

Justin Trudeau resigns: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے دیا استعفیٰ، تنقید کے درمیان لیا بڑا فیصلہ

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے…

8 hours ago

Team India: آسٹریلیا کے دورے کے بعد اب ٹیسٹ کھیلنے کے لیے کب میدان میں اترے گی ٹیم انڈیا، جانئے کس سے ہوگا مقابلہ؟

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا ختم ہوگیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے لیے یہ دورہ…

8 hours ago

Delhi Assembly Election 2025: اسدالدین اویسی پر عام آدمی پارٹی کا پلٹ وار، امانت اللہ خان نے کہا- بی جے پی کے جیت میں اہم رول ادا کرتی ہے اے آئی ایم آئی ایم

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے…

8 hours ago

Delhi Assembly Election 2025: کانگریس وہی وعدے کرتے ہیں، جو ہم پورا کرسکتے ہیں، کانگریس انچارج قاضی نظام الدین نے کیا بڑا دعویٰ

بھارت ایکسپریس سے خصوصی بات چیت میں دہلی کے انچارج اوراتراکھنڈ کے رکن اسمبلی قاضی…

9 hours ago