علاقائی

Delhi Weather Update: دہلی-این سی آر میں  چھائی گھنی دھند کی چادر ، سڑکوں پر رینگتی نظر آئیں گاڑیاں، جانئے محکمہ موسمیات کی وارننگ

دہلی-این سی آر میں سردی کا زور بڑھتا جا رہا ہے۔ اس دوران دہلی-این سی آر میں گھنی دھند دچھائی ہوئی ہے ۔ گھنی دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے۔ حد نگاہ کم ہونے کے باعث دھند کا اثر ٹریفک پر بھی نظر آرہا ہے ،جس کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیاں رینگتی نظر آرہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردی میں مزید اضافہ ہونے کے امکانات ہیں۔ اس کے بعد دہلی-این سی آر میں 5 تاریخ سے بارش کا امکان ہے۔ دہلی میں ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ہو سکتی ہے۔ پہاڑوں کا بھی یہی حال ہے۔ پہاڑوں پر برف باری ہورہی ہے، جس کے باعث میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔

دہلی-این سی میں  جمعہ کی صبح دھند کی چادر چھائی ہوئی ہے، درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے دہلی کے لوگ سردی اور کپکپاہٹ سے پریشان نظر آئے۔ سردی کےاثر کو کم کرنے کے لئے لوگوں  نےالاؤ کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے۔ صبح دفتر سے نکلنے والے لوگ چوراہوں پر چائے اور کافیوں سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔

جموں و کشمیر میں 5 اور 6 دسمبر کو شدید برف باری کے امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر میں 5 اور 6 دسمبر کو شدید برف باری اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ویسٹرن ڈسٹربنس کے باعث تیز ہوائیں اور بارش 6 جنوری تک جاری رہے گی۔ جموں و کشمیر میں جمعرات کو تازہ برف باری کے ساتھ ہی درجہ حرارت بھی گرنا شروع ہو گیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے قبل جمعرات کو مسلسل چوتھے دن بھی شدید سردی رہی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ،جو کہ معمول سے 3.1 ڈگری سیلسیس کم ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 7.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ آئی ایم ڈی کے حکام نے بتایا کہ دہلی میں جمعرات کو مسلسل چوتھے دن شدید سردی برقرار رہی۔

ابر آلود آسمان کا امکان

 جمعرات کو سردی اور دھند کی وجہ سے حد نگاہ 50 میٹر سے بھی کم ہوگئی۔ آیا نگر میں حد نگاہ صفر تک گر گئی، جب کہ صفدرجنگ میں شہر کے پرائمری ویدرا سٹیشن پر حد نگاہ 200 میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آئی ایم ڈی حکام کے مطابق پالم موسمی مرکز نے صبح 6 بجے انتہائی گھنی دھند کی اطلاع دی اور حد نگاہ زیورومیٹر تھی۔ دن میں نمی کا تناسب 80 سے 100 فیصد کے درمیان رہا۔ محکمہ موسمیات نے جمعہ کو آسمان جزوی طور پر ابر آلود ررہے گا ۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Vehicle falls into ditch in Kishtwar: جموں اور کشمیر کے کشتواڑ میں بڑا حادثہ، کھائی میں گری گاڑی، چار افراد ہلاک، دو لاپتہ

ہفتہ کے روز بانڈی پورہ ضلع میں آرمی ٹرک سڑک سے پھسل کر کھائی میں…

20 minutes ago

Gautam Gambhir: بارڈر گواسکر ٹرافی میں بھارت کی شکست کے بعد گوتم گمبھیر پریس کانفرنس میں پہنچے، جانئے  ہار کا ٹھیکرا  کس پر پھوٹا

گوتم گمبھیر نے نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال اور آل راؤنڈر نتیش کمار ریڈی کی تعریف…

38 minutes ago

Chahal gets emotional amid divorce rumours: دھنشری سے طلاق کی افواہوں کے درمیان جذباتی ہوئے یوزویندر چہل، شیئر کیا ’درد‘

حالیہ دنوں میں دھنشری نے چہل کی حمایت میں پوسٹ بھی کیا تھا لیکن پھر…

1 hour ago

Chattisgarh Encounter: چھتیس گڑھ کے ابوجھماڑ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں 4 نکسلی ہلاک، ایک ہیڈ کانسٹیبل شہید

پچھلے ڈیڑھ سال کے دوران چھتیس گڑھ میں سیکورٹی فورسز کو نکسلیوں کے خلاف بڑی…

2 hours ago