بین الاقوامی

Hush Money Case: حلف سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کو  لگا جھٹکا، ہش منی کیس میں 10 جنوری کو سزا سنائے جانے کا امکان

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہش منی کیس میں 10 جنوری کو سزا سنائی جائے گی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ٹرمپ کے صدر کے عہدے کا حلف لینے میں دو ہفتے سے بھی کم وقت بچا ہے۔ اس معاملے میں جج جوآن مرچن نے کہا کہ وہ ٹرمپ کو جیل کی سزا نہیں دیں گے اور نو منتخب صدر ذاتی طور پر یا عملی طور پر سماعت کے لیے پیش ہو سکتے ہیں۔

یہ سماعت 20 جنوری کو واشنگٹن ڈی سی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف برداری سے 10 دن پہلے مقرر کی گئی ہے۔ ٹرمپ کو مئی میں  ایڈلٹ فلم اسٹار اسٹورمی ڈینیئلز کو $130,000 کی پیمنٹ کو چھپانے کے لیے کاروباری ریکارڈ میں ردوبدل کرنے  کا مجرم قرار دیا گیا ہے ۔

جج نے ٹرمپ کے دلائل کو مسترد کر دیا

ٹرمپ کی سزا کے بارے میں بات کرتے ہوئے جسٹس جوآن مرچن نے جمعہ کو واضح کیا کہ وہ ٹرمپ کو ‘کنڈیشنل  ڈسچارج’ دیں گے، یعنی اگر ٹرمپ کو دوبارہ گرفتار نہیں ہوتے ہیں تو  کیس منسوخ کر دیا جائے گا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ ٹرمپ کے لیے اب بھی بڑا جھٹکاہوگا کیونکہ ان کے وکلاء سزا کو منسوخ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ جج مرچن نے اس دلیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ‘سزا دینا ضروری ہے’ اور انہیں 20 جنوری کو ٹرمپ کی حلف برداری سے پہلے مکمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس کو ختم کر کے ہی انصاف ہو سکتا ہے۔

ہش منی کیس کیا ہے؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  2016 کے صدارتی انتخابات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے ایڈلٹ اسٹار اسٹورمی ڈینیئلز کے ساتھ تعلقات کو لے کر کافی چرچہ ہوئی تھی ۔ ذرائع کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو عام کرنے کی دھمکی دے رہیں تھیں ۔ اس کے بعد ٹرمپ نےانہیں رقم دی تھی۔

جج پر  لگایاالزام

ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہیں جنہیں سزا سنائی گئی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹرمپ نے مقدمے کو دھاندلی قرار دیا تھا۔ انہوں نے جج پر تعصب اور بدعنوانی کا الزام لگایا تھا۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ جج کرپٹ ہیں ،جس کی وجہ سے ٹرائل میں دھاندلی ہوئی ہے۔

ٹرمپ 20 جنوری کو حلف لیں گے

20 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف  لیں گے۔ ریپبلکن پارٹی نے سینیٹ پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جہاں کے پاس  52 نشستیں ہیں۔ جب کہ ڈیموکریٹس کے پاس 47 نشستیں ہیں۔ ایوان نمائندگان میں بھی ریپبلکنز کو برتری حاصل ہے، جہاں ان کی 216 نشستیں ہیں، جب کہ ڈیموکریٹس کے پاس 209 نشستیں ہیں۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

US-Greenland: گرین لینڈ پر امریکا کا قبضہ ، ٹرمپ کے دھورے  خواب ہوئے پورے، روس اور چین کو بڑے جھٹکے

امریکی حکام کے مطابق روس اور چین جیسے ممالک کی گرین لینڈ میں حساس سرمایہ…

4 minutes ago

?Will India Face a 100% Tariff: بھارت پر لگ سکتا ہے 100 فیصد ٹیرف؟ ٹرمپ نے نئے قانون پر دستخط کیے

قانون میں امریکا کے یورپی اتحادیوں کو بعض پابندیوں سے بچانے کے لیے بھی گنجائش…

45 minutes ago

Delhi – NCR Weather Today: دہلی -این سی آرمیں پر چھائے رہیں گے بادل، ہلکی بارش کے امکانات، حبس کرے گا پریشان

محکمۂ موسمیات کے مطابق اب مانسون کمزور پڑ رہا ہے، جس کے باعث بارش میں…

1 hour ago

JUSTICE B.R. GAVAI ADDRESS: باوقار زندگی کے بغیر حقوق بے معنی، جسٹس بی آر گوائی کا 9ویں این سی چاگلہ لیکچر سے خطاب

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس بھوشن رام کرشن گوائی نے کہا کہ محض سیاسی…

10 hours ago

Jayant Chaudhary meets PM Modi: وزیراعظم نریندر مودی سے اہل خانہ کے ساتھ ملے جینت چودھری، اتحاد کا دیا پیغام

مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری نے جمعہ…

11 hours ago

Ronaldo Ends Retirement Speculation: رونالڈو کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیاں ختم، نیشنز لیگ کے لیے پرتگال کی ٹیم میں شامل

پرتگال 24 ستمبر کو گھریلو میدان پر ویلز کے خلاف نیشنز لیگ مہم کا آغاز…

11 hours ago