قومی

MEA summons Bangladesh envoy: بھارت نے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کو کیا طلب، وزارت خارجہ نے اس معاملے پر یونس سرکار کو دیا جواب

نئی دہلی: ہندوستان نے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد نور الاسلام کو طلب کیا ۔ انہیں بنگلہ دیش کے اندرونی معاملات کے لیے بھارت کے خلاف بیان بازی کے مدعے کو لے کر طلب کیا گیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ انہیں 7 فروری 2025 کو شام 5 بجے طلب کیا گیا تھا۔ انہیں بتایا گیا کہ ہندوستان بنگلہ دیش کے ساتھ مثبت، تعمیری اور باہمی فائدہ مند تعلقات کا خواہاں ہے، جس کا حالیہ اعلیٰ سطحی میٹنگوں میں کئی بار دوہرایا گیا ہے۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے کہا، ’’یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ بنگلہ دیشی حکام کے بیانات ہندوستان کو منفی روشنی میں پیش کرتے ہیں۔ وہ ہمیں بنگلہ دیش کے اندرونی مسائل کے لیے بھی ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔‘‘ آپ کو بتاتے چلیں کہ شیخ حسینہ نے بدھ (5 فروری 2025) کو ایک آن لائن خطاب میں اپنے حامیوں سے بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی تھی۔

شیخ حسینہ کا بیان ذاتی:  وزارت خارجہ

شیخ حسینہ نے یونس حکومت پر غیر آئینی طور پر اقتدار پر قبضہ کرنے کا الزام لگایا۔ حسینہ کے خطاب سے پہلے ہی ہزاروں مظاہرین نے ان کے والد اور بنگلہ دیش کے بانی لیڈر مجیب الرحمان کے گھر کو مسمار کر کے آگ لگا دی۔ حسینہ کی تقریر کے بعد بھی تشدد جاری رہا۔ اس پر وزارت خارجہ نے کہا کہ شیخ حسینہ کا بیان ان کا ذاتی بیان ہے اور بھارت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا، ’’حکومت ہند باہمی طور پر فائدہ مند تعلقات استوار کرنے کی کوششیں کرے گی۔ ہمیں امید ہے کہ بنگلہ دیش بھی ماحول کو خراب کیے بغیر ایسی ہی کوششیں کرے گا۔‘‘

شیخ حسینہ کے بیان پر بنگلہ دیش برہم

شیخ حسینہ کے ویڈیو پیغام کے جاری ہونے کے بعد بنگلہ دیش نے ہندوستان سے کہا کہ وہ معزول سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو ملک میں رہتے ہوئے جھوٹے اور من گھڑت تبصرے کرنے سے روکے۔ بھارت نے شیخ مجیب کے گھر کو نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے رحمان کے گھر کو تباہ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بربریت کی کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا، ’’وہ تمام لوگ جو آزادی کی جدوجہد کی قدر کرتے ہیں، جس نے بنگالی تشخص اور فخر کو پروان چڑھایا، بنگلہ دیش کے قومی شعور کے لیے اس رہائش گاہ کی اہمیت سے واقف ہیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Union Cabinet approves new Income Tax Bill: مرکزی کابینہ نے نئے انکم ٹیکس بل کو دی ہری جھنڈی، اسکل انڈیا پروگرام کے لیے 8 ہزار کروڑ روپے کی منظوری

کابینہ نے وشاکھاپٹنم میں مجوزہ ساؤتھ کوسٹ ریلوے زون کے تحت منقسم والٹیئر ڈویژن کو…

1 hour ago

Jeet-Diva Marriage: گوتم اڈانی نے بیٹے کی شادی کے موقع پر لیا خدمت کا عہد، کیا 10 ہزار کروڑ کا عطیہ

جیت اڈانی اس وقت اڈانی ایئرپورٹس کے ڈائریکٹر ہیں۔ وہ چھ بین الاقوامی ہوائی اڈوں…

2 hours ago

Champions Trophy 2025: چیمپئنز ٹرافی سے عین قبل پاکستان کو بڑا جھٹکا، ٹیم سے باہر ہوا یہ خطرناک بلے باز

ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان…

3 hours ago

BLF 2025 PHOTO Story:سی ایم ڈی اوپیندر رائے نے وزیر سیاحت-ثقافت گجیندر شیخاوت کا لیا انٹرویو ، جانئے کیا بات چیت ہوئی

بھارت لٹریچر فیسٹیول میں مرکزی وزیر گجیندر شیخاوت نے ہندوستانی ثقافت کی گہری جڑوں اور…

3 hours ago

Waves Summit 2025: ہندوستان میں پہلی بارویوز سمٹ، ملک اور دنیا کے اعلیٰ پیشہ ور افراد سے  بات کریں گے پی ایم مودی

اس ہائی پروفائل میٹنگ میں کئی بڑے نام شرکت کریں گے، جن میں سندر پچائی،…

4 hours ago