گوتم اڈانی کے بیٹے جیت اڈانی کی ہوئی شادی۔
گوتم اڈانی کے بیٹے جیت اڈانی کی شادی کو لے کر کئی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ کہا جا رہا تھا کہ شادی میں ٹیلر سوئفٹ اور بالی ووڈ کے بڑے ستارے جیسی بین الاقوامی شخصیات شرکت کریں گی۔ لیکن یہ تمام قیاس آرائیاں غلط ثابت ہوئیں۔ جیت اڈانی نے 7 فروری 2025 کو احمد آباد میں ایک سادہ اور روایتی تقریب میں دیوا جمن شاہ سے شادی کی۔ اس خاص موقع پر صرف فیملی اور قریبی دوست موجود تھے۔
جب لوگ جیت اڈانی کی شادی کے لیے ایک شاندار تقریب کی توقع کر رہے تھے، تبھی گوتم اڈانی نے مہا کمبھ میلے کے دوران ان افواہوں کو ختم کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ شادی روایتی اور سادہ ہوگی۔ انہوں نے اپنا وعدہ نبھایا اور شادی کو دکھاوے سے دور رکھا۔
شادی کے موقع پر لیا خدمت کا عہد
گوتم اڈانی نے شادی کو ’سیوا کا مہاکمبھ‘ بنا دیا۔ شادی سے دو دن پہلے انہوں نے ’منگل سیوا‘ اسکیم کا اعلان کیا۔ اس سکیم کے تحت ہر سال 500 معذور نئی شادی شدہ خواتین کو 10 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ جیت اڈانی نے خود 21 معذور نئے شادی شدہ جوڑوں سے ملاقات کی اور انہیں آشیرواد دیا۔
وہیں، شادی کے دن گوتم اڈانی نے سماجی خدمت کے لیے 10,000 کروڑ روپے کا عطیہ دیا۔ یہ رقم صحت، تعلیم اور اسکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں خرچ کی جائے گی۔ ان کے مطابق، ’’سیوا سادھنا ہے، سیوا پرارتھنا ہے اور سیوا پرماتما ہے۔‘‘ یہ رقم اسپتالوں، میڈیکل کالجوں، اسکولوں اور گلوبل اسکل اکیڈمی کی ترقی میں لگائی جائے گی، تاکہ معاشرے کا ہر طبقہ مستفید ہو سکے۔
بہو نہیں بیٹی ہے دیوا
گوتم اڈانی نے اپنی بہو دیوا کو بیٹی کا درجہ دے کر ایک مثال قائم کی۔ انہوں نے X پر لکھا، “پرمیشور کے آشیرواد سے جیت اور دیوا آج شادی کے پاک بندھن میں بندھ گئے۔ یہ شادی احمد آباد میں خاندان کے افراد کے درمیان روایتی رسومات کے ساتھ ہوئی۔ یہ ایک چھوٹا اور نجی فنکشن تھا، اس لیے ہم تمام خیر خواہوں کو مدعو نہیں کر سکے۔ میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ میں اپنی بیٹی دیوا اور جیت کے لیے آپ سب کی محبت اور آشیرواد چاہتا ہوں۔
جیت اڈانی اس وقت اڈانی ایئرپورٹس کے ڈائریکٹر ہیں۔ وہ چھ بین الاقوامی ہوائی اڈوں کا انتظام دیکھ رہے ہیں اور نوی ممبئی میں بنائے جانے والے ساتویں ہوائی اڈے کی ذمہ داری بھی سنبھال رہے ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
کابینہ نے وشاکھاپٹنم میں مجوزہ ساؤتھ کوسٹ ریلوے زون کے تحت منقسم والٹیئر ڈویژن کو…
موصولہ اطلاعات کے مطابق جب کرپشن بیورو کی ٹیم پوچھ گچھ کے لیے سابق وزیر…
ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان…
شیخ حسینہ کے ویڈیو پیغام کے جاری ہونے کے بعد بنگلہ دیش نے ہندوستان سے…
بھارت لٹریچر فیسٹیول میں مرکزی وزیر گجیندر شیخاوت نے ہندوستانی ثقافت کی گہری جڑوں اور…
اس ہائی پروفائل میٹنگ میں کئی بڑے نام شرکت کریں گے، جن میں سندر پچائی،…