امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
فرانسیسی صدر کی دعوت پر ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی 10 سے 12 فروری تک فرانس کے دورے پر ہوں گے۔ وزیر اعظم یہاں اے آئی سربراہی اجلاس کی شریک صدارت کریں گے، جس میں امریکی نائب صدر اور چین کے نائب وزیر اعظم سمیت کئی سربراہان مملکت شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم مودی 10 فروری کی شام پیرس پہنچیں گے، جہاں وہ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کی طرف سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم مودی امریکہ بھی جائیں گے۔
ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد پی ایم مودی کا دورہ
ہندوستان کے خارجہ سکریٹری وکرم مصری نے کہا کہ وزیر اعظم مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر 12-13 فروری کو امریکہ کے سرکاری دورے پر ہوں گے۔ ٹرمپ کے دوسری بار حلف لینے کے بعد وزیر اعظم مودی کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ نئی انتظامیہ کے اقتدار میں آنے کے تین ہفتوں کے اندر، وزیر اعظم مودی کو امریکہ کے دورے کی دعوت دی گئی، جس سے دونوں ملکوں کے مضبوط تعلقات کا پتہ چلتا ہے۔
ٹرمپ کی پہلی میعاد کے دوران، وزیر اعظم مودی نے 2017 اور 2019 میں امریکہ کا دورہ کیا۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے حال ہی میں ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم کے خصوصی نمائندہ کے طور پر شرکت کی تھی۔ نئے امریکی وزیر خارجہ کی پہلی دو طرفہ ملاقات ہندوستان کے وزیر خارجہ سے ہوئی۔ اسی وقت وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات (6 فروری 2025) کو امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگرتھ سے فون پر بات کی۔
وزیراعظم فرانس میں اے آئی سربراہی اجلاس میں کریں گے شرکت
وزیر اعظم مودی 11 فروری 2025 کو اے آئی ایکشن سمٹ میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون انڈیا فرانس سی ای او فورم سے خطاب کریں گے۔ اے آئی ایکشن سمٹ بہت اہم ہے، یہ اپنی نوعیت کا تیسرا اعلیٰ سطحی اجلاس ہے۔ اس سے قبل یہ سربراہی اجلاس برطانیہ اور جنوبی کوریا میں منعقد ہو چکا ہے۔
ہندوستان کے خارجہ سکریٹری نے کہا کہ ہم ایسی اے آئی ایپلی کیشنز کے حق میں ہیں جو محفوظ اور قابل اعتماد ہوں۔ پی ایم مودی 12 فروری کو فرانس کے مارسیلے میں ہندوستان کے نئے قونصلیٹ جنرل کا افتتاح کریں گے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون بھی ان کے ساتھ وہاں موجود ہوں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
اس ہائی پروفائل میٹنگ میں کئی بڑے نام شرکت کریں گے، جن میں سندر پچائی،…
خارجہ سکریٹری وکرم مصری نے کہا، "وزیر خارجہ نے پابندیوں کے استعمال سے متعلق معیاری…
سعودی حکام نے ضحاک کی پوسٹ کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات…
آج مرکزی وزیر سیاحت اور ثقافت گجیندر سنگھ شیخاوت 'بھارت لٹریچر فیسٹیول' میں آئے۔ یہاں…
ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ جنگ سے تباہ حال غزہ پٹی پر قبضہ کرے گا…
کورٹ نے اتر پردیش کے افسران کے خلاف دائر توہین عدالت کی عرضی کو خارج…