Farhan-Shibani on Trolling: ریا چکرورتی کے پاڈ کاسٹ میں اس بار خاص مہمان بن کر فرحان اختر اوران کی اہلیہ شبانی دانڈیکرآئی تھیں۔ دونوں سات سالوں سے ساتھ ہیں، لیکن ڈیٹنگ کے ابتدائی دن کافی اتھل پتھل بھرے رہے۔ یہاں شبانی نے سوشل میڈیا پران کی ٹرولنگ پر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں اس لئے ٹرول کیا گیا کیونکہ انہوں نے فرحان اختر کو ڈیٹ کیا۔
شبانی نے اپنی شادی کے بارے میں کیا کہا؟
شبانی نے بتایا کہ جب انہوں نے فرحان اختر کو ڈیٹ کرنا شروع کیا توٹرولرس انہیں لے کر دوباتیں بولتے تھے۔ ’لوجہاد‘ اور’گولڈ-ڈگر‘۔ شبانی نے کہا کہ روزانہ یہ باتیں انہیں سننے کوملتی تھیں اوریہ اب بھی انہیں بولاجاتا ہے، حالانکہ اب ایسا کم ہوا ہے۔
شبانی نے بتایا کہ ”’لوجہاد‘ اور’گولڈ-ڈگر‘ سن کرمجھے کیا کرنا چاہئے تھا؟ میں صرف اس لئے روکرسونے تو نہیں جا رہی تھی کہ لوگ مجھے ایسا بولتے ہیں۔ میں کوئی گولڈ ڈگرنہیں۔ سچ یہ ہے کہ وہ ایک مسلم فیملی سے آتے ہیں اورمیں ہندوگھرسے اورہم نے شادی کرلی۔ ہم اپنی شادی سے بہت خوش ہیں۔ اس لئے آپ ہمارے بارے میں جوکچھ بھی کہنا چاہیں وہ کہہ سکتے ہیں۔ بس جوہے سوہے۔”
فرحان اختر نے کیا کہا؟
فرحان شبانی کو سپورٹ کرتے ہوئے نظرآئے۔ انہوں نے ایسی پرسنل ٹرولنگ کو فلم سے موازنہ کرتے ہوئے کہا، ”اگرارادہ چوٹ پہنچانے کا ہے تو اسے سنجیدگی سے کیوں لیں؟ کئی بارایسا ہوتا ہے جب وہ کسی ایسی فلم کا ریویو لکھتے ہین، جوہوسکتا ہے کہ انہیں پسند یا ناپسند آئی ہو۔ اس ریویو سے ہم کچھ سیکھتے ہیں، تب جب اس میں فلم کے بارے میں ہی لکھا گیا ہو۔”
انہوں نے ریویو والی بات پر مزید کہا، ”جیسے کسی فلم میں یہ خامیاں تھیں۔ یا اس وجہ سے یہ پرفارمنس اور بھی بہترہوسکتے تھے۔ میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اگرایسا لکھا گیا ہے، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ نے کتنی ہی محنت سے فلم بنائی ہو یا آپ فلم سے متعلق کتنے بھی دفاعی ہوں، اگرلکھنے والا کا ارادہ نیک ہے تو آپ اسے کھلے دماغ سے پڑھیں گے۔”
فرحان اخترنے مزید یہ بھی کہا کہ اگر لکھنے والے کا ارادہ ٹھیک نہیں ہے تو آپ اسے چھپا نہیں سکتے۔ میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ بے شک آپ نے تصویر میں جو کپڑا پہنا ہوا ہے، وہ مجھے پسند نہٰں آرہا ہے، لیکن اسے بتانے کا طریقہ ایسا ہونا چاہئے کہ مجھے وہ بات سمجھ آئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ارادے کی بات ہے۔
بھارت ایکسپریس–
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…