بھارت ایکسپریس کے نئے شو اسٹارٹ اپ ایکسپریس میں آپ کا استقبال ہے… اسٹارٹ اپ ایکسپریس میں، ہم ان لوگوں کے بارے میں بات کریں گے جنہوں نے اپنی سوچ اور محنت سے کسی ایسی پہل کی شروعات کی جو آج سب کے لیے ایک تحریک بن گئی ہے… سب سے پہلے پریاگ راج کی وندھیا مہروترا کی اسٹوری دکھاتے ہیں جنہوں نے کم عمر میں فیری رائیڈز کی شروعات کی۔
دہلی این سی آر میں خواتین کے لیے فیری رائیڈز کی شروعات ہو گئی ہے۔ خواتین کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے پریاگ راج کی وندھیا مہروترا نے اس پہل کی شروعات کی ہے… فیری رائیڈز کی خاص بات یہ ہے کہ… یہ پہل دہلی، این سی آر اور گڑگاؤں کی خواتین کے لیے سفر کو محفوظ اور آسان بناتی ہے۔ اب خواتین کو کبی بھی کم دوری میں ٹریول کرنا ہو تو ان کو سیفٹی اور قیمت کے بارے میں سوچنا نہیں پڑے گا… فیری رائیڈز میں خواتین ڈرائیورز ہی اسکوٹی لیکر آتی ہیں اور آپ کو آپ کی منزل تک پہنچا دیتی ہیں…خاص بات یہ ہے کہ اس کا آپ کی جیب پر زیادہ اثر نہیں پڑتا… خواتین کی سیفٹی کی بات کریں تو… ہر 10 میں سے 8 خواتین نے ٹریول کرتے وقت کبھی نہ کبھی مالیسٹیشن کا سامنا کرنا پڑا ہے… ایسی حرکتیں کرنے والے زیادہ تر وہی لوگ ہوتے ہیں جو ہمارے ساتھ سفر کر رہے ہوتے ہیں… فیری رائیڈز میں ٹریول کرنے میں خواتین کے ساتھ کسی قسم کی چھیڑخانی کی کوئی گنجائش نہیں بچتی…
فیری رائیڈز پہل کے بارے میں ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ… جہاں یہ خواتین کو محفوظ سواری فراہم کرتی ہے… تو وہیں کئی خواتین کو روزگار بھی دے رہی ہے…
وندھیا مہروترا کا فیری رائیڈز اسٹارٹ اپ ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے سفر اور نقل و حمل کی خدمات فراہم کرتا ہے… وندھیا نے ٹریول انڈسٹری میں اپنے تجربے اور وژن کا استعمال کرتے ہوئے اس اسٹارٹ اپ کو آگے بڑھایا ہے… ان کی قیادت میں، فیری رائیڈز نے ہندوستانی ٹریول انڈسٹری کو ایک نئی سمت بھی دی ہے اور خواتین کو بااختیار بنانے اور انٹرپرینیورشپ کو بھی بڑھاوا دیا ہے…
بھارت ایکسپریس۔
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…