قومی

Atishi Govt Portfolio Distribution: دہلی حکومت کے وزرا کے درمیان قلمدان تقسیم، تعلیم، خزانہ سمیت 13 محکمے وزیراعلیٰ آتشی کے پاس، دیکھئے پوری فہرست

دہلی حکومت کے وزرا کے درمیان محکموں کا قلمدان تقسیم کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ آتشی نے اپنے پاس 13 محکمے رکھے ہیں۔ کابینی وزیر سوربھ بھاردواج کو 8 محکموں کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ گوپال رائے کو تین اور کیلاش گہلوت کو 5 محکمے دیئے گئے ہیں۔ عمران حسین کو دو اور مکیش اہلاوت کو 5 محکموں کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

گوپال رائے کے پاس ماحولیات سمیت تین محکمے ہوں گے۔ کیلاش گہلوت ٹرانسپورٹ، خواتین واطفال سمیت چار محکموں کا چارج سنبھالیں گے۔ عمران حسین کے پاس خوراک ورسد اور الیکشن کا محکمہ رہے گا۔ جبکہ مکیش اہلاوت کے پاس ایس سی-ایس ٹی محکمہ کی ذمہ داری رہے گی۔ ساتھ ہی لیبرسمیت چار مزید محکمے بھی سنبھالیں گے۔

آتشی کے پاس کون کون سے محکمے؟

آتشی کے پاس رہنے والے محکمے پی ڈبلیو ڈی، پاور(بجلی)، ایجوکیشن، ہائرایجوکیشن، ٹریننگ اورٹیکنیکل ایجوکیشن، پبلک ریلیشن ڈپارٹمنٹ، ریوینیو، فائنانس، پلاننگ، سروس، ویجیلنس، پانی، قانون، انصاف اورقانون سازی کے محکمے ہیں۔ اس کے علاوہ جومحکمہ کسی اوروزیرکونہیں دیا گیا، وہ بھی وزیراعلیٰ کے پاس رہے گا۔

سوربھ بھاردواج کو ملے یہ محکمہ

کابینی وزیرسوربھ بھاردواج کو8 محکموں کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ان کے پاس شہری ترقی، آبپاشی اورسیال کنٹرول، صحت، صنعت، فن ثقافت اورزبان، سیاحت، سماجی بہبود، کوآپریٹو محکمہ کی ذمہ داری ہوگی۔

 گوپال رائے کے پاس ہوں گی یہ وزارت

گوپال رائے کوجوتین وزارتیں دی گئی ہیں ان میں ڈیولپمنٹ، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ، ماحولیات، جنگلات اورجنگلی حیات شامل ہیں۔ گوپال رائے پچھلی حکومت میں بھی وزیرتھے اوران میں سے زیادہ تروزارتیں پہلے ہی ان کے پاس تھیں۔

کیلاش گہلوت کو ملے یہ  محکمے

آتشی حکومت میں کیلاش گہلوت کوٹرانسپورٹ، انتظامی اصلاحات، انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی، ہوم اور وزارت فلاح وبہبود برائے خواتین واطفال کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ کیلاش گہلوت پچھلی حکومت میں بھی وزیرتھے اوراس باربھی انہیں کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

عمران حسین اور مکیش اہلاوت کے پاس کیا کیا؟

کابینی وزیرعمران حسین کوفوڈ اینڈ سپلائی اورالیکشن ڈپارٹمنٹ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ ساتھ ہی نئے وزیربننے والے مکیش اہلاوت کوگردوارہ الیکشن، ایس ایس ٹی، لینڈ اینڈ بلڈنگ، لیبراورایمپلائمنٹ کے محکموں کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔  واضح رہے کہ اروند کیجریوال کے استعفیٰ کے بعد اب دہلی کی کمان آتشی کوسونپ دی گئی ہے۔ آتشی کے ساتھ 5 ایم ایل اے نے وزیرکے طور پرحلف لیا۔ آتشی پہلے کیجریوال حکومت میں وزیر رہ چکی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ موجودہ حکومت کے 4 وزرا پچھلی حکومت میں بھی کئی وزارتوں کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ مکیش اہلاوت کو پہلی باردلت چہرے کے طور پرحکومت میں شامل کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Quad Summit 2024: کواڈ سمٹ میں شرکت کے لیے امریکہ پہنچے پی ایم نریندر مودی، این آر آئیز سے بھی کریں گے بات

اپنے دورے کے دوسرے دن وزیر اعظم مودی نیویارک میں ہندوستانی برادری سے خطاب کریں…

2 hours ago

Startup Express: دہلی-این سی آر کی خواتین کے سفر کو محفوظ اور آسان بناتی ہے فیری رائیڈز، پریاگ راج کی وندھیا مہروترا کی پہل

وندھیا مہروترا کا فیری رائیڈز اسٹارٹ اپ ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے سفر اور نقل…

3 hours ago

Farhan-Shibani on Trolling: مسلمان سے شادی کرنے والی اس ہندو اداکارہ کو کیا گیا بدنام، رشتے کو دیا گیا ‘لو جہاد’ کا نام

ریا چکرورتی کے پاڈ کاسٹ میں فرحان اختراوران کی اہلیہ شبانی دانڈیکرآئی تھیں۔ یہاں شبانی…

4 hours ago

Fake IPS arrested in Bihar: بہار میں فرضی آئی پی ایس بن کر گھوم رہا تھا نوجوان، جمئی پولیس نے کیا گرفتار

جمئی پولیس نے جس فرضی آئی پی ایس کو گرفتارکیا ہے، اس کا نام متھلیش…

5 hours ago