قومی

Delhi CM Atishi First Press Consference: کیجریوال کو پھر وزیراعلیٰ بنانا میرا ہدف، دہلی کے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لینے کے بعد پہلی بار آئیں میڈیا کے سامنے

عام آدمی پارٹی کی لیڈرآتشی نے ہفتہ کے روز 21 ستمبرکودہلی کے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ دہلی کی تیسری خاتون وزیراعلیٰ بن گئیں۔ ان کے ساتھ 5 وزرا نے بھی عہدے کا حلف لیا۔ آتشی نے وزیراعلیٰ بننے کے بعد پہلی کانفرنس کی، جس میں انہوں نے عام آدمی پارٹی کے کنوینراوردہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی جم کرتعریف کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پارٹی کے اگلے چار ماہ کے پلان کے بارے میں بھی بتایا۔

آتشی نے کہا کہ وہ دہلی کی تاریخ میں سب سے مقبول لیڈراور ان کے بڑے بھائی ساتھ ہی سیاسی گرو اروند کیجریوال جی کا شکریہ ادا کرتی ہوں، جنہوں نے ان کے اوپر بھروسہ کیا اور انہیں اتنی بڑی ذمہ داری سونپی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کیجریوال جی نے انہیں دہلی کے لوگوں کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی ہے۔ انہوں  نے کہا کہ میں نے آج وزیراعلیٰ عہدے کا حلف ضرور لیا ہے، لیکن یہ ہمارے لئے جذباتی لمحہ ہے۔

کیجریوال نے دہلی کی تصویر بدلی: آتشی

دہلی کی نئی وزیراعلیٰ نے کہا کہ اروند کیجریوال نے وزیراعلیٰ رہتے ہوئے گزشتہ 10 سال میں دہلی کی تصویر کو بدل دیا ہے، دہلی کے عام لوگوں کی زندگی کو بدل دیا ہے۔ انہوں نے دارالحکومت دہلی میں رہنے والے سبھی غریب انسانوں کا درد سمجھا۔ سرکاری اسکولوں میں بچوں کا مستقبل بدلا ہے۔ خواتین کو تعلیم اور روزگار میں آگے بڑھانے کا موقع دیا ہے۔ کیجریوال کی وجہ سے آج دہلی کے لوگوں کو اپنی فیملی کے ارکاین کا علاج کرانے کے لئے زیور گروی نہیں رکھنے پڑتے، یہاں کے سرکاری اسپتالوں میں بہترین علاج ہوتا ہے۔

مرکزی حکومت نے کیجریوال کے خلاف سازش کی: وزیراعلیٰ

بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کیجریوال کے خلاف سازش کی، ان پر جھوٹے مقدمے لگاکر 6 ماہ سے زیادہ وقت تک انہیں جیل میں رکھا۔ انہیں توڑنے کی ہرممکن کوشش کی گئی، لیکن بی جے پی کے ارادے کامیاب نہیں ہوئے اور کیجریوال نہیں ٹوٹے، انہیں سپریم کورٹ نے ضمانت دی۔ وہ بھی ایسے قانون میں جس میں ضمانت تقریباً ناممکن ہوتی ہے۔ آتشی نے کہا کہ کیجریوال کی گرفتاری بدلے کے جذبے سے کی گئی تھی۔

بی جے پی کی کسی بھی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے: آتشی

دہلی کی نئی وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم سبھی دہلی کے باشندوں کو کیجریوال کو پھر سے فروری میں ہونے والے الیکشن میں وزیراعلیٰ بنانا ہے۔ اگر کیجریوال وزیراعلیٰ نہیں بنیں گے  تو جو مفت بجلی آج دہلی والوں کو مفت میں مل رہی ہے، وہ بی جے پی بند کردے گی۔ سرکاری اسکول بدحال ہوجائیں گے، محلہ کلینک بند ہوجائیں گے۔ اسپتالوں میں علاج بند ہوجائے گا، بسوں میں خواتین کی مفت یاترا بند ہوجائے گی۔ جب سے کیجریوال جیل گئے، تب سے دہلی کے لوگ پریشان رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہلی والوں کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ بی جے پی کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Quad Summit 2024: کواڈ سمٹ میں شرکت کے لیے امریکہ پہنچے پی ایم نریندر مودی، این آر آئیز سے بھی کریں گے بات

اپنے دورے کے دوسرے دن وزیر اعظم مودی نیویارک میں ہندوستانی برادری سے خطاب کریں…

2 hours ago

Startup Express: دہلی-این سی آر کی خواتین کے سفر کو محفوظ اور آسان بناتی ہے فیری رائیڈز، پریاگ راج کی وندھیا مہروترا کی پہل

وندھیا مہروترا کا فیری رائیڈز اسٹارٹ اپ ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے سفر اور نقل…

3 hours ago

Farhan-Shibani on Trolling: مسلمان سے شادی کرنے والی اس ہندو اداکارہ کو کیا گیا بدنام، رشتے کو دیا گیا ‘لو جہاد’ کا نام

ریا چکرورتی کے پاڈ کاسٹ میں فرحان اختراوران کی اہلیہ شبانی دانڈیکرآئی تھیں۔ یہاں شبانی…

4 hours ago

Fake IPS arrested in Bihar: بہار میں فرضی آئی پی ایس بن کر گھوم رہا تھا نوجوان، جمئی پولیس نے کیا گرفتار

جمئی پولیس نے جس فرضی آئی پی ایس کو گرفتارکیا ہے، اس کا نام متھلیش…

5 hours ago