قومی

Fake IPS arrested in Bihar: بہار میں فرضی آئی پی ایس بن کر گھوم رہا تھا نوجوان، جمئی پولیس نے کیا گرفتار

بہارکے جمئی میں پولیس نے ایک فرضی آئی پی ایس کوگرفتارکیا ہے، جس نے دولاکھ روپئے دے کرآئی پی ایس افسربنا تھا۔ ضلع کی سکندرا تھانہ کی پولیس نے فرضی آئی پی ایس کوگرفتارکیا ہے۔ پولیس کی پوچھ گچھ میں ملزم نے حیران کرنے والی بات بتائی۔ اب جمئی پولیس ایسے گروہ کا پردہ فاش کرنے میں مصروف ہوگئی ہے، جوپیسوں کی ٹھگی کرکے آئی پی ایس افسربنا دیتی ہے۔

جمئی پولیس نے جس فرضی آئی پی ایس کوگرفتارکیا ہے، اس کا نام متھلیش کمارہے، جولکھی سرائے ضلع کے ہلسی تھانہ علاقے کا رہنے والا ہے۔ جانکاری کے مطابق، شخص آئی پی ایس کی وردی پہن کراپنے گھرسے مہنگی بائیک سے نکلا۔ اس دوران وہ سکندرا چوک پرکسی کام سے رکا، تبھی اسے دیکھنے کے لئے لوگوں کی بھیڑجمع ہوگئی۔ لوگوں کومتھلیش کا حلیہ دیکھ کرکچھ عجیب لگا۔ اسی دوران کسی نے سکندرا پولیس کواس کی جانکاری دے دی۔

اطلاع ملتے ہی سکندرا پولیس موقع پرپہنچی اورمتھلیش کودبوچ لیا۔ پولیس گرفتارشخص سے پوچھ گچھ کرنے  میں جمع ہوئی ہے۔ ابتدائی پوچھ گچھ میں متھلیش نے جوبات بتائی وہ کافی سنگین ہیں۔ گرفتارفرضی آئی پی ایس نے پولیس کوبتایا کہ کھیرا علاقے کے منوج سنگھ نام کے ایک شخص نے اسے پولیس میں نوکری لگانے کی بات کہی تھی اوراس کے عوض میں اس سے 2.30 لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا گیا تھا، جس کے بعد متھلیش نے اپنے ماما سے پیسے لے کرمنوج کودیا تاکہ پولیس میں اس کی نوکری لگ جائے۔

 گرفتارشخص نے بتایا کہ دولاکھ روپئے لینے کے بعد منوج سنگھ نے اس کے جسم کی ناپ لی اوراس کواگلے دن بلاکرآئی پی ایس کی وردی، بیچ اورپستول دیا۔ وہ وردی پہن کراپنے گھرآگیا اورماں سے آشیرواد لے کرواپس منوج سنگھ سے ملنے کے لئے نکل پڑا، لیکن راستے میں ہی پولیس نے اسے گرفتارکرلیا۔ اس حادثہ سے متعلق ایس ڈی پی اوستیش سمن نے بتایا کہ ایک نوجوان کوفرضی آئی پی ایس کی وردی میں گرفتارکیا گیا ہے۔ پولیس پورے معاملے کی گہرائی سے جانچ کررہی ہے۔ اگرنوجوان نے یقیناً دولاکھ روپئے دے کر فرضی آئی پی ایس کی وردی لی ہے توجمئی پولیس کے لئے اس گروہ کا پردہ فاش کرنا ایک بڑا چیلنج ہوگا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Chinmay Prabhu arrested in Dhaka: بنگلہ دیش میں ہندووں کو متحد کرنے اور ریلی نکالنے والے چنموئے پربھو کو پولیس نے ایئرپورٹ سے کیا گرفتار

چنموئے پربھو کو ڈھاکہ پولیس کی جاسوسی شاخ کے اہلکاروں نے مبینہ طور پر ڈھاکہ…

1 hour ago

Beant Singh Murder Case: موت کی سزا کاٹ رہے بلونت سنگھ راجوانہ کی درخواست پر چار ہفتے بعد ہوگی سماعت

پچھلی سماعت میں جسٹس بی آر گوائی کی سربراہی والی بنچ نے کہا تھا کہ…

1 hour ago

DUSU Election Result 2024: دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین انتخاب میں این ایس یو آئی کو ملی بڑی کامیاب،صرف 2 سیٹوں پر اے بی وی پی کی جیت

ڈوسوانتخابی عمل کی شفافیت اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے گنتی کے مرکز پر…

2 hours ago

Maharashtra Election Results 2024:مہاراشٹر کے انتخابات میں شکست کے لیے سنجے راؤت نے سابق سی جے آئی چندر چوڑ کو ٹہرایاذمہ دار، جانئے تفصیلات

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے سنجے راوت نے…

3 hours ago