بھارت ایکسپریس اردو۔
8th Pay Commission: مرکزی حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی سوغات دی ہے اور مرکزی کابینہ نے 8ویں پے کمیشن کو منظوری دے دی ہے۔ مرکزی حکومت کے ملازمین اورپینشن ہولڈرزبے صبری سے 8ویں پے کمیشن کا انتظارکررہے تھے اورحکومت نے ان کو یہ سوغات دے دی ہے۔ جلدہی اس کے لئے کمیٹی کی تشکیل کی جائے گی اور 8ویں پے کمیشن کو بنانے کا عمل شروع کردیا جائے گا۔ آج مرکزی کابینہ کی میٹنگ وزیراعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ پر ہوئی اوراس میں اس پر منظوری دے دی گئی۔
لمبے وقت سے ہو رہا تھا مطالبہ
سرکاری ملازمین کی تنظیموں نے اس کے لئے کابینہ سکریٹری سے مل کر8ویں پے کمیشن کی تشکیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور مسلسل یہ تنظیمیں حکومت کے سامنے 8ویں کمیشن کی تشکیل کا دباؤ بنا رہے تھے۔
7واں پے کمیشن یکم جنوری 2016 سے نافذ
ملک میں 7واں پے کمیشن یکم جنوری، 2016 سے نافذ ہوا تھا۔ اس سے تقریباً ایک کروڑ لوگوں کو فائدہ پہنچا تھا۔ چونکہ ہر 10 سال میں پے کمیشن نافذ کیا جاتا ہے، ایسے میں اب امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ مرکزکی مودی حکومت یکم جنوری، 2026 سے 8واں پے کمیشن نافذ کر دے گی۔ اس سے کم ازکم اجرت اورپنشن میں بڑی تبدیلیوں کی توقع ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
یو ایس بیورو آف انڈسٹری اینڈ سیکیورٹی (بی آئی ایس) کے مطابق بی اے آر…
سیف علی خان پرحملہ کرنے والے کی پہلی تصویرسامنے آگئی ہے۔ ایک شخص گزشتہ رات…
سپریم کورٹ دوسری عرضیوں کوسنتے ہوئے 12 دسمبرکو عبوری حکم جاری کرچکا ہے۔ اس حکم…
یو پی آئی عالمی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نیٹ ورک میں ایک ہندوستانی Solution ہے اور…
ہندوستان کا ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ ایک منفرد اثاثہ ہے، جس کی 65 فیصد سے زیادہ آبادی…
بی جے پی ترجمان شہزاد پونا والا نے کہا کہ ہنڈن برگ کی رپورٹ پر…