قومی

Three Indian nuclear entities no more on U.S. restrictions list: امریکہ نے بھابھا سمیت بھارت کے 3 ایٹمی اداروں سے ہٹائی پابندیاں

امریکہ نے بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹر (بی اے آرسی) سمیت بھارت کے تین اعلیٰ جوہری سینٹر پر سے پابندیاں ہٹا لی  ہیں۔ اس سے امریکہ کے لیے بھارت کے ساتھ سویلین نیوکلیئر ٹیکنالوجی کا اشتراک کرنے کا راستہ صاف ہو جائے گا۔ یہ اعلان بائیڈن انتظامیہ کے دور کے آخری ہفتے اور قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے دورہ بھارت کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔ یہ پابندی امریکہ نے 1998 میں پوکھران میں جوہری تجربات کرنے اور جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط نہ کرنے پر عائد کی تھی۔ یہی نہیں امریکہ نے چین کے 11 اداروں کو قومی سلامتی کے حوالے سے پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ یونائیٹڈ اسٹیٹس بیورو آف انڈسٹری اینڈ سکیورٹی (بی آئی ایس ) نے اس کی تصدیق کی ہے۔

ان اداروں سے بھی ہٹادی گئی  پابندی

یو ایس بیورو آف انڈسٹری اینڈ سیکیورٹی (بی آئی ایس) کے مطابق بی اے آر سی کے علاوہ اندرا گاندھی سینٹر فار اٹامک ریسرچ (آئی جی سی اے آر) اور انڈین ریئر ارتھز (آئی آر ای) پر سے  پابندی ہٹا ئی گئی ہیں۔ تینوں ادارے ہندوستان کے جوہری توانائی کے محکمے کے تحت کام کرتے ہیں۔ بی آئی ایس  نے کہا، “اس فیصلے کا مقصد امریکہ کی خارجہ پالیسی کے مقاصد کی حمایت کرنا ہے، جس میں توانائی کے جدید تعاون کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو کم کرنا ہے، بشمول مشترکہ تحقیق اور ترقی اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے تعاون سے، جو توانائی کی حفاظت کی مشترکہ ضروریات اور اہداف کی طرف لے جائے گا۔”

امریکہ نے اشارےدئے تھے

پابندی ہٹانے کے فیصلے کو بھارت اور امریکہ کے درمیان سول نیوکلیئر معاہدے پر عمل درآمد میں سہولت فراہم کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اپنے دورہ ہند کے دوران جیک سلیوان نے کہا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ شراکت داری کو مضبوط کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھایا جائے۔ امریکہ میں ہندوستان کے سابق سفیر ترنجیت سنگھ سندھو نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا اور اسے ہندوستان امریکہ شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کا نتیجہ قرار دیا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

2025 اور 2030 کے درمیان Green Investments  پانچ گنا بڑھ کر 31 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ جائے گی: Crisil

انڈیا انفراسٹرکچر کنکلیو 2025 کے دوران Crisil نے کہا کہ ہندوستان میں Green investments 2025…

48 minutes ago

Reliance Industries Q3 net profit rises : ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈکی تیسری سہ ماہی کی آمدنی ایک سال پہلے کے مقابلے میں 7.7 فیصد بڑھی

ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے 31 دسمبر کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لیے مجموعی…

2 hours ago

Future of Work Skills میں ہندوستان عالمی معیشتوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا میں دوسرے نمبر پر

انڈیکس میں 190 سے زائد ممالک کا جائزہ لیا گیا، جس میں 280 ملین سے…

2 hours ago

Nearly 50 people killed in boat capsization: اسپین جانے والی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 44 پاکستانی سمیت 50افراد ہلاک

مغربی افریقہ سے سپین جانے والی تارکین کی کشتی ڈوبنے سے 50 افراد کی ہلاک…

2 hours ago