چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں آج سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک زبردست تصادم میں 12 نکسلی مارے گئے ہیں۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ یہ تصادم صبح 9 بجے کے قریب جنوبی بیجاپور کے جنگلات میں اس وقت ہوا جب سیکورٹی اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم نکسل مخالف آپریشن پر نکل رہی تھی۔ رات گئے تک دونوں طرف سے وقفے وقفے سے فائرنگ ہوتی رہی۔افسر نے بتایا کہ اس آپریشن میں ریاستی پولیس کے تین اضلاع کے ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈز (DRG)، COBRA کی پانچ بٹالین (سی آر پی ایف کی ایک ایلیٹ وائلڈ وارفیئر یونٹ – کمانڈو بٹالین فار ریزولوٹ ایکشن) اور سی آر پی ایف کی 229 ویں بٹالین شامل تھی۔
افسر نے کہاکہ ابتدائی معلومات کے مطابق، تصادم میں 12 نکسلائیٹس مارے گئے ہیں، علاقے میں تلاشی آپریشن ابھی بھی جاری ہے، اس لیے تفصیلی معلومات کا انتظار ہے۔انہوں نے کہا کہ اس تصادم میں سیکورٹی فورسز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اس کے ساتھ اس ماہ اب تک ریاست میں مختلف انکاؤنٹر میں 26 نکسلائیٹس مارے جا چکے ہیں۔ 12 جنوری کو بیجاپور ضلع کے مدید پولیس اسٹیشن علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم میں دو خواتین سمیت پانچ ماؤ نواز مارے گئے تھے۔ پچھلے سال، سیکورٹی فورسز نے ریاست میں مختلف تصادموں میں 219 نکسلیوں کو ہلاک کیا تھا۔
معلومات کے مطابق انکاؤنٹر کے مقام سے ایس ایل آر اور کئی ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ اس آپریشن میں تین اضلاع سکما، بیجاپور اور دنتے واڑہ کے ڈی آر جی، کوبرا 205، 206، 208، 210 اور 229 بٹالین کے سپاہی شامل تھے۔اس کے ساتھ اس ماہ اب تک ریاست میں مختلف انکاؤنٹر میں 26 نکسلائیٹس مارے جا چکے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
گاندھی جینتی پر پی ایم مودی نے راج گھاٹ پہنچ کر باپو کو خراج عقیدت…
سابق شوہر اور ریپر بادشاہ کے ساتھ اپنا نام جوڑے جانے اور اپنی عوامی شبیہ…
آئی ایم ڈی نے 2 سے 7 اکتوبر 2026 کے دوران ملک کے کئی حصوں…
پرنو اڈانی نے مہاراشٹر کو ملک کی بڑی معاشی طاقتوں میں شامل قرار دیتے ہوئے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا، ’’میرا ماننا ہے کہ جب تک انسانیت کے…
گاندھی جینتی پر جانیے کہ آج کے دور میں گاندھی وادی ہونے کا اصل مطلب…