انٹرٹینمنٹ

Dunki First Review Out: کیا ’پٹھان‘ اور’جوان‘ کا ریکارڈ توڑ پائے گی شاہ رخ خان کی فلم ؟ سامنے آیا ’پہلا ریویو‘!

Dunki First Review Out: بالی ووڈ سے متعلق اپنے فینس کے دلوں پرراج کرنے والے شاہ رخ خان کے لئے یہ سال کافی شانداراوربہترین ثابت ہوا۔ ایسا پہلی بارہوا ہے، جب کنگ خان کی تین بڑی فلمیں ایک ہی سال کے اندرریلیزہوئی ہیں اوربلاک بسٹررہیں۔ حالانکہ ان کی ’پٹھان‘ اور’جوان‘ کے بعد ان کی تیسری فلم باکس آفس پر دستک دینے والی ہے، جو ’3ایڈیٹس‘، ’سنجو‘ اور’پی کے‘ جیسی فلموں کی ہدایت کاری کرنے والے راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بنی ’ڈنکی‘ (Dunki) ہے۔

فینس اس فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظارکررہے ہیں، جس کے  5 ڈراپ ریلیز کئے جاچکے ہیں۔ یہ فلم 22 دسمبرکوسنیما گھروں میں دستک دے گی۔ حالانکہ اسی درمیان فلم کا ’پہلا ریویو‘ سامنے آچکا ہے، جس میں اس بات کا انکشاف ہوچکا ہے کہ شاہ رخ خان کی یہ فلم اپنی پہلی دو فلموں ’پٹھان‘ اور’جوان‘ کا ریکارڈ توڑ پائے گی یا نہیں؟

 

کیا کہتا ہے ڈنکی کا ’پہلا ریویو‘

حال ہی  تفریحی پورٹل مووی ہب نے اپنے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پرشاہ رخ خان اورتاپسی پنوکی موسٹ اویٹیڈ فلم ہینڈل ’ڈنکی‘ کا پہلا ریویوشیئرکیا ہے، جس میں انہوں نے فلم کو 5 اسٹاردیئے ہیں۔ ساتھ ہی مووی ہب نے فلم کا ایک ڈراپ بھی شیئرکیا ہے، جس کے ساتھ وہ لکھتے ہیں، اندرکے ذرائع کی رپورٹ کے مطابق، #Dunki #RajkumarHirani کی کہانی ایک ماسٹرپیس ہے۔ راجکمارہیرانی سرنے جس طرح سے یہ فلم بنائی ہے، ہندوستانی سنیما میں پہلے کبھی نہیں بنا اورناظرین نے دیکھی۔ ایک اداکارکے طورپر#ShahRukhKhan نے شاندارمظاہرہ کیا۔

تاریخی فلم ہوگی ’ڈنکی‘

تفریحی پورٹل مووی ہب نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھا،’’اس فلم میں ایس آرکے کی زبردست اورشانداراداکاری دیکھنے کوملی۔ ’ڈنکی‘ کا پہلا پارٹ لندن کے سفرکے بارے میں ہیں۔ یہ آپ کو کرداروں اورکہانی کے ساتھ ساتھ کامیڈی، رومانس، پیاراوردوستی کی گہرائیوں کے بارے میں بتاتا اوراس سے جوڑتا ہے۔ فلم کا دوسرا پارٹ فلم کا اہم حصہ ہے، جوآپ کواندرکی گہرائی سے جذباتی کردے گا اوراسے کسی بھی پرموشنل ڈراپ ویڈیو میں نہیں دکھایا گیا ہے۔ یہ ہندوستانی سنیما میں تاریخی فلم ہوگی۔‘‘ واضح رہے کہ اس فلم میں شاہ رخ خان اورتاپسی پنو کے علاوہ وکی کوشل اوربومن ایرانی جیسے فنکاربھی نظرآرہے ہیں۔

   -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

3 hours ago