قومی

Article 370 in Jammu and Kashmir: آرٹیکل 370 پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد PoK سے متعلق امت شاہ نے کہی یہ بڑی بات

Amit Shah Parliament Speech Article 370: ہندوستان کی سپریم کورٹ نے کل اپنے ایک تاریخی فیصلے میں جموں وکشمیر کو ہندوستان کا اٹوٹ حصہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہاں سے آرٹیکل 370 ہٹانے کے التزام کو مناسب بتایا۔ اس دوران وزیرداخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں جموں وکشمیر تشکیل نو (ترمیم) اور ریزرویشن بل پاس کرنے پر بحث کے وقت سپریم کورٹ کے فیصلے کو صحیح ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ہندوستان کا اہم حصہ ہے اور اس کو کوئی ہندوستان سے الگ نہیں کرسکتا ہے۔

مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے پیر کے روز ملک کواطمینان دلایا کہ دہشت گردی سے پاک ’نئے اورتوسیع شدہ کشمیر‘ کی تعمیر کی شروعات وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہوئی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ مناسب وقت پرجموں وکشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ بحال کیا جائے گا۔ راجیہ سبھا میں انہوں نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی بتاتے ہوئے کہا کہ اب صرف ’’ایک آئین، ایک قومی پرچم اورایک وزیراعظم‘‘ ہوگا۔

 جموں وکشمیر نہرو کی غلطی تھی

اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ وہ آرٹیکل 370 کے بیشترالتزامات کو ختم کئے جانے کے بعد جموں وکشمیر میں زمینی سطح پر تبدیلی نہیں دیکھ پا رہا ہے جبکہ پورا ملک سمجھ گیا ہے کہ کشمیر موضوع سے نمٹنے میں پہلے وزیراعظم جواہرلال نہرو کی غلطی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں ملک کے لوگوں کو مطمئن کرنا چاہتا ہوں، جیسا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے وعدہ کیا ہے کہ کشمیر کے نوجوان اب بندوق یا پتھرنہیں اٹھائیں گے اوراس کے بجائے لیپ ٹاپ لے کرچلیں گے۔

سپریم کورٹ نے دیا حکومت کے حق میں فیصلہ

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بینچ نے پیرکے روز ایک تاریخی فیصلے میں آرٹیکل 370 کے التزامات کو منسوخ کرنے کے مرکز کے پانچ اگست، 2019 کے فیصلے کو اتفاق رائے سے برقرار رکھا جبکہ جموں وکشمیر کے لئے جلد از جلد ریاست کا درجہ بحال کرنے اور 30 ستمبر، 2024 تک اسمبلی الیکشن کرانے کا حکم دیا۔

   -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

3 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

4 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

5 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

5 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

6 hours ago