اسپورٹس

IPL 2024: شکیب الحسن نے آئی پی ایل آکشن 2024 کے لئے نہیں دیا نام، بڑی وجہ آئی سامنے؟

انڈین پریمیئرلیگ 2024 (آئی پی ایل 2024) کے لئے آج سے ٹھیک ایک ہفتے بعد نیلامی کا بازار لگنے والا ہے۔ دبئی میں آئی پی ایل آکشن ہونے والا ہے۔ اس آکشن کے لئے کن کن کھلاڑیوں نے اپنا نام دیا ہے، اس کی فہرست بھی سامنے آگئی ہے۔ آئی پی ایل آکشن کے لئے کل 333 کھلاڑیوں نے اپنا نام دیا ہے، لیکن ان میں سے صرف 67 کھلاڑیوں پرہی بولی لگنے کا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے۔ آئی پی ایل آکشن کے لئے 119 غیرملکی کھلاڑیوں نے اپنا نام دیا ہے، لیکن بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن کا نام اس فہرست میں شامل نہیں ہے۔ کھلاڑی نے خود اس کی وجہ بتائی ہے۔

کیا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے گا یہ اسٹار کھلاڑی

آئی پی ایل 2024 آکشن سے پہلے بنگلہ دیش کے کھلاڑی شکیب الحسن کا نام نہیں دینا بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ فینس جاننا چاہتے ہیں کہ شاندار فارم میں چل رہے شکیب الحسن نے اپنا نام کیوں نہیں دیا ہے۔ وہ لمبے وقت سے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے ساتھ وابستہ تھے۔ آئی پی ایل کے علاوہ شکیب الحسن نے خود کے ریٹائرمنٹ لینے پر بھی بیان دیا ہے۔ کھلاڑی نے کہا کہ میں فی الحال بنگلہ دیش کے لئے میچ کھیلنے پر توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں۔ میرا منصوبہ یہ ہے کہ میں اپنا سارا وقت صرف قومی سطح کے کھیل پردوں۔ شکیب الحسن نے مزید کہا کہ میں کرکٹ کا تینوں فارمیٹ کھیلتا ہوں، میں آگے بھی اپنا کھیل جاری رکھنا چاہوں گا۔ اس سے واضح ہے کہ شکیب الحسن نے ابھی تک ریٹائرمنٹ لینے کے بارے میں غور نہیں کیا ہے۔

پی ایس ایل سے بھی لیا نام واپس

واضح رہے کہ شکیب الحسن کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے دوران انگلی میں چوٹ لگ گئی تھی، تب سے ہی کپتان آرام کر رہے ہیں۔ شکیب الحسن نے کہا کہ مجھے ٹھیک ہونے میں ابھی بھی دو ہفتے کا وقت لگے گا۔ مجھے لگا تھا کہ میں جلد ہی ٹھیک ہوجاؤں گا، لیکن ڈاکٹر نے مجھے ابھی بھی آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ شکیب الحسن نے مزید کہا کہ میں ونڈے اور ٹی-20 سیریز کے لئے نیوزی لینڈ جانا چاہتا ہوں، اگر میں ٹھیک ہوگیا تو اس سیریز کا حصہ بنوں گا۔ واضح رہے کہ وہ صرف آئی پی ایل ہی نہیں، بلکہ شکیب الحسن نے پی ایس ایل سے بھی اپنا نام واپس لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   Virat Kohli: وراٹ کوہلی کے لیے بے حد خاص رہا سال 2023 ، سچن کے سامنے ان کا 50 سنچریوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، کئی بڑے ریکارڈ توڑ ے

 چوٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر شکیب الحسن

شکیب الحسن ابھی چوٹ سے جدوجہد کررہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز میں وہ ٹیم سے باہرتھے۔ انہیں نیوزی لینڈ دورے پر ٹی-20 اور ونڈے سیریز کے لئے اسکواڈ میں منتخب کیا گیا تھا، لیکن اب ان دونوں سیریز سے بھی ان کے باہر ہونے کا امکان ہے۔ وہ چوٹ سے پوری طرح نہیں ابھرسکے ہیں اور میڈیکل ٹیم نے انہیں میچ نہ کھیلنے اوربازآبادکاری پرتوجہ مرکوزکرنے کا مشورہ دیا ہے۔

   -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

57 minutes ago

Delhi LG VK Saxena showers Praise on CM Atishi: ایل جی وی کے سکسینہ نے وزیراعلیٰ آتشی کی تعریف کی، کیجریوال سے بھی بہتر قرار دیا

دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…

1 hour ago

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

2 hours ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

2 hours ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

3 hours ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

4 hours ago