Shah Rukh Khan Viral Video From Kashmir: بالی ووڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم جوان اور ڈنکی کو لے کر کافی سرخیوں میں ہیں۔ فلم پٹھان کے بعد شاہ رخ خان ان دونوں فلموں سے باکس آفس پر دھمال مچانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ حال ہی میں خبرسامنے آئی تھی کہ بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان فلم ڈنکی کی شوٹنگ کے لئے کشمیر جا رہے ہیں۔ اسی دوران شاہ رخ خان کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ شاہ رخ خان کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہا ہے۔
شاہ رخ خان کشمیر پہنچے
شاہ رخ خان فلم پٹھان کے بعد سے سرخیوں میں ہیں۔ اس فلم کے بعد شاہ رخ خان فلم جوان اور ڈنکی میں اہم کردار میں نظرآئیں گے۔ اسی درمیان شاہ رخ خان کا ایک نیا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، شاہ رخ خان کا یہ ویڈیو کشمیر کا ہے۔ خبر کے مطابق، شاہ رخ خان فلم ڈنکی کی شوٹنگ کے لئے کشمیر پہنچے ہیں۔ اس ویڈیو میں شاہ رخ خان بالکل الگ انداز میں نظرآرہے ہیں۔ اس وائرل ویڈیو میں شاہ رخ خان ہوٹل کی طرف جاتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ اس دوران شاہ رخ خان کے ساتھ کئی اور لوگ بھی نظرآرہے ہیں۔ شاہ رخ خان کا یہ ویڈیو آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ تو پھرآئیے آپ بھی دیکھیں شاہ رخ خان کا ویڈیو۔
فلم میں نظرآئیں گے یہ ستارے
راجکمار ہیرانی کی فلم ڈنکی میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی منو، وکی کوشل، بومن ایرانی اورستیش شاہ اہم کرداروں میں نظرآئیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی یہ فلم 22 دسمبر 2023 کو بڑے پردے پرریلیز ہونے جا رہی ہے۔ شاہ رخ خان کی اس فلم کا فینس کافی وقت سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس فلم کے علاوہ شاہ رخ خان بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی فلم ٹائیگر3 میں کیمیو کرنے جا رہے ہیں۔ فینس کو ایک بار پھر فلم ٹائیگر3 میں سلمان خان اور شاہ رخ خان کی جوڑی ایک ساتھ دیکھنے کو ملے گی۔
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…