نئی دہلی: موبائل اور کنیکٹڈ ٹی وی پر جیو سنیما کے ذریعہ کی جارہی ڈیجیٹل اسٹریمنگ، ٹی وی پراسٹاراسپورٹس کے مقابلہ تین گنا زیادہ آئی پی ایل ناظرین تک پہنچ رہی ہے۔ اسکور( (SCORE رپورٹ کے مطابق، ڈیجیٹل اسٹریمنگ 73 فیصد آئی پی ایل ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے۔ وہیں کیبل اور ڈی ٹی ایچ کے پاس صرف 27 فیصد ناظرین ہی بچے ہیں۔ آئی پی ایل میں اشتہارات کے اثرات کو جانچنے کے لیے سنکرونائز انڈیا اوریونومرکی رپورٹ ‘اسکور’ میں یہ بات سامنے آئی ہے۔
‘اسکور’ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اسمارٹ ٹی وی پر آئی پی ایل کو دیکھنے والوں کی تعداد کیبل یا ڈی ٹی ایچ سے کہیں زیادہ ہے۔ آئی پی ایل کو 62 فیصد ناظرین نے کنیکٹڈ ٹی وی اور صرف 38 فیصد کیبل/ڈی ٹی ایچ پر دیکھا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ٹی وی پر کل ناظرین کی کل تعداد میں بھی مسلسل کمی آرہی ہے۔
ناظرین کے آئی پی ایل دیکھنے کے اندازمیں بھی دلچسپ تبدیلیاں آئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 52 فیصد لوگ آئی پی ایل کو ٹی وی اور موبائل دونوں پر دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ 30 فیصد ناظرین ایسے ہیں جو صرف موبائل پر آئی پی ایل دیکھتے ہیں اور صرف 18 فیصد اب بھی ٹی وی سے چپکے ہوئے ہیں۔ اگر آپ اعداد و شمارپرنظر ڈالیں تو یہ واضح ہے کہ ایک تہائی ناظرین براہ راست جیوسنیما سے جڑے ہوئے ہیں۔ جبکہ 50 فیصد سے زائد ناظرین موبائل اور ٹی وی دونوں استعمال کر رہے ہیں۔
سنکرونائز انڈیا اوریونومر کی اسکور(اسکور) رپورٹ تیار کرنے کیلئے یونومرمارکٹ ریسرچ پلیٹ فارم پرڈیلی ڈیٹا اکٹھا کیا جاتا ہے۔ آئی پی ایل کے پہلے دو ہفتوں میں لئے گئے سیمپل کی بنیاد پریہ رپورٹ تیار کی گئی ہے۔ سیمپل ممبئی، دہلی، بنگلورو، چنئی، کولکاتا، احمد آباد، حیدرآباد، لکھنؤ، لدھیانہ اورجے پورسے جمع کئے گئے ہیں۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…