پیار میں بھاگنے کی کئی خبریں آپ نے پڑھی ہوں گی یا آپ کی نظروں سے گزری ہوں گی، لیکن یہ معاملہ کچھ عجیب وغریب ہے۔ اترپردیش کے کانپورمیں ایک والد اپنے ہی بیٹے کی گرل فرینڈ کےساتھ فرار ہوگیا اورلوگوں کو پتہ بھی نہیں چلا۔ تقریباً ایک سال بعد پولیس نے اس رازسے پردہ اٹھایا ہے۔ فی الحال دونوں پولیس کی حراست میں ہیں اورلڑکی کے بیان کی بنیاد پر آگے کی کارروائی کرنے کی بات کی جارہی ہے۔
جانکاری کے مطابق، اوریا کا رہنے والا کملیش اپنے 20 سال کے بیٹے کے ساتھ کانپورآیا تھا۔ یہاں وہ چکیری میں علاقے میں رہتا تھا اورراج مستری کا کام کرکے اپنی فیملی اورگھرچلا رہا تھا۔ کملیش کے بیٹے کو پڑوس کی ہی ایک لڑکی سے پیارہوا اوردونوں کا ملنا جلنا ہونے لگا۔ لڑکی کئی مرتبہ نوجوان سے ملنے اس کے گھربھی آتی تھی۔ ایک دن کملیش نے اپنے بیٹے کواس کے لئے ڈانٹ بھی لگائی، لیکن اس دوران کملیش اوراس کے بیٹے کی گرل فرینڈ میں قربت بڑھ چکی تھی، بیٹے کی غیر موجودگی میں دونوں کی ملاقاتیں ہوتی تھیں۔
اہل خانہ نے درج کرائی تھی گمشدگی کی رپورٹ
ایک دن لڑکی گھر سے غائب ہوگئی۔ لڑکی کے گھر والوں نے تلاش شروع کی۔ حالانکہ کملیش کا لڑکا گھر پر ہی نظرآیا، لہٰذا انہیں اس کے اوپر شک بھی نہیں ہوا۔ ایسے یں لڑکی کے اہل خانہ نے تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرا دی۔ پولیس نے تفتیش شروع کی۔ تاہم ایک سال بعد کیس کی الجھی ہوئی گتھی سلجھی اور کملیش کے یہاں سے لڑکی برآمد کرلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: Urfi Javed New: کپڑوں کی وجہ سے ریسٹورنٹ میں نہیں ملی انٹری، تو عرفی جاوید نے نکالی اپنی بھڑاس، کہی یہ بڑی بات
پولیس کے مطابق، کملیش اپنے بیٹے کی گرل فرینڈ کے ساتھ دہلی فرارہوگیا تھا اورکرائے کے کمرے میں رہنے لگا تھا۔ لڑکی کا کال سرویلانس پرلگایا گیا اور تب اس کے صحیح لوکیشن کو ٹریس کیا گیا۔ یوپی پولیس نے دہلی پولیس کے تعاون سے کملیش کو لڑکی کے ساتھ حراست میں لے لیا۔ پوچھ گچھ میں دونوں نے اپنے تعلقات کو قبول کرلیا۔ لڑکی پوچھ گچھ کے دوران کملیش کے ساتھ ہی رہنے کی ضد پر قائم رہی۔
کھرگے نے کہا کہ جھارکھنڈ میں پی ایم مودی کی تقریر ایک جملہ ہے۔ ان…
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…
یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…
قرآن کانفرنس میں احکام قرآن کی خلاف ورزی کیوں ؟ کیا مراقبہ کے لحاظ سے…
سی ایم ای پونے، 1943 میں قائم ایک باوقار ملٹری انسٹی ٹیوٹ، اس منفرد تقریب…
نیشنلسٹ موومنٹ کے رہنما دیولت باہسیلی نے کہا کہ "اگر دہشت گردی کا خاتمہ ہو…