GT vs MI, Match: آئی پی ایل 2023 میں گجرات ٹائٹنس اور ممبئی انڈینس کے درمیان یکطرفہ مقابلہ کھیلا گیا۔ احمدآباد میں کھیلے گئے اس میچ میں گجرات ٹائٹنس روہت شرما کی ٹیم پر پوری طرح سے حاوی رہی۔ ممبئی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرتے ہوئے شروعات میں گجرات ٹائٹنس کو خوب پریشان کیا، لیکن گجرات ٹائٹنس کی اننگ کے آخری 5 اووروں میں ممبئی کے گیند بازوں نے خوب رن لٹائے، جس کا نتیجہ یہ رہا کہ گجرات نے 208 رنوں کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا۔ جواب میں ممبئی کی بلے بازی بری طرح فلاپ رہی اور 20 اوور میں 9 وکٹ کے نقصان پر 152 رن ہی بنا پائی اور گجرات نے 55 رنوں سے یہ مقابلہ اپنے نام کیا۔
چمپئن ٹیم کی طرح کھیلی گجرات ٹائٹنس
دفاعی چمپئن گجرات کی ٹیم اس مقابلے میں شاندار لے میں نظرآئی۔ شروعات میں گجرات ٹائٹنس کی اننگ ضرورلڑکھڑائی، لیکن پہلے شبھمن گل، ابھینو منوہر اور آخر میں ڈیوڈ ملر کی اننگ کی بدولت ٹیم نے ایک بڑا مجموعی اسکور کھڑا کیا۔
پاورپلے میں ہی لکھ گئی تھی ممبئی کی ہار کی کہانی
کسی بھی ہائی اسکورننگ مقابلے میں پہلے 6 اوور کافی اہم ہوتے ہیں۔ 208 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے ممبئی کی شروعات سست رہی۔ ٹیم نے 6 اوور میں ایک وکٹ گنواکر 29 رن بنائے۔ روہت شرما کے جلدی آؤٹ ہونے کے بعد پوری ٹیم لڑکھڑا گئی۔ سوریہ کمار یادو اور نیہل بڈیرا نے بیچ میں رن ضرور بنائے، لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔
نوراحمد کی شاندار گیند بازی
گجرات ٹائٹنس کی طرف سے نوراحمد نے شاندارگیند بازی کی۔ اس گیند باز نے ٹم ڈیوڈ (0 رن)، کیمرون گرین (33 رن) کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد ممبئی کی اننگ ایک بار اور سنبھلی تو اس نوجوان گیند باز نے سوریہ کمار یادو (23 رن) کو آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ اپنے 4 اوور کے اسپیل میں نوراحمد نے 37 رن دے کر3 اہم وکٹ اپنے نام کئے۔
-بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…