علاقائی

Chhattisgarh Naxal IED Attack: چھتیس گڑھ میں نکسلیوں کا بڑا حملہ، ایک ڈرائیو سمیت 11 جوان شہید

چھتیس گڑھ سے انتہائی افسوسناک خبرسامنے آرہی ہے۔ وہاں پرنکسلی حملے میں 11 جوان شہید ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، دنتے واڑہ میں نکسلیوں نے پولیس کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکہ کیا۔ جس میں 11 جوان شہید ہوگئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 10 جوان اورایک ڈرائیورشہید ہوئے ہیں۔ چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے نکسلی حملے پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک سانحہ ہے۔ سوگوارخاندانوں کے تئیں میری تعزیت ہے۔ یہ لڑائی آخری دور میں چل رہی ہے اور نکسلیوں کو کسی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔ ہم منصوبہ بند طریقے سے نکسل ازم کو ختم کریں گے۔

افسران نے بتایا کہ آج دنتے واڑہ کے تھانہ ارن پور علاقہ کے تحت ماؤنواز کیڈر کی موجودگی کی اطلاع پردنتے واڑہ سے ڈی آرجی اہلکاروں کو نکسل مخالف مہم کے لئے روانہ کیا گیا تھا۔ واپسی کے دوران ماؤنوازوں کی طرف سے ارن پوشاہراہ پرآئی ای ڈی دھماکہ کیا گیا، جس سے مہم میں شامل 10 ڈی آرجی جوان اورایک ڈرائیور شہید ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے چھتیس گڑھ  کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل سے بات کی ہے۔ انہوں نے ہرممکن مدد دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی ریاستی حکومت کو چاہئے ہوگا، وہ دیا جائے گا۔

جانئے ڈی آرجی کے بارے میں

ڈی آرجی یعنی ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ، جو چھتیس گڑھ پولیس کے اسپیشل جوان ہیں۔ یہ صرف نکسلیوں سے لڑنے کے لئے بھرتی کئے گئے ہیں۔ اس میں سرینڈرکرنے والے نکسلی اوربسترکے ہی ماحول میں پرورش پانے والے لوگ شامل ہوتے ہیں۔ نکسلیوں کے خلاف سب سے بڑی کامیابی اب تک انہی جوانوں کو ملی ہے۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Lal Bahadur Shastri Birth Anniversary: ہندوستان کا کسان اٹھ کھڑا ہوا! جانیے شاستری جینتی پر پی ایم مودی نے سابق وزیر اعظم کے لیے کیا کہا؟

شاستری جینتی پر پی ایم مودی نے لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت پیش کرتے…

40 minutes ago

PM Modi Tribute: دو اکتوبر کو پی ایم مودی کی ملک کے عوام سے خاص اپیل! راج گھاٹ پہنچ کر کھادی کے بارے میں کیا کہا؟

گاندھی جینتی پر پی ایم مودی نے راج گھاٹ پہنچ کر باپو کو خراج عقیدت…

2 hours ago

Bigg Boss 20: بگ باس 20 سے باہر آتے ہی قاضی کی فین ہوئیں ایشا رِکھی، سابق شوہر بادشاہ سے تعلق پر بھی کی بات

سابق شوہر اور ریپر بادشاہ کے ساتھ اپنا نام جوڑے جانے اور اپنی عوامی شبیہ…

2 hours ago