انٹرٹینمنٹ

Sanjeev Kumar’s unheard story: کنجوس اداکار کا خطاب حاصل کرنے والے سنجیو کمار کے کروڑوں روپئے قرض لے کر واپس کرنے سے انکار کرگئی انڈسٹری

سنجیو کمار بالی ووڈ میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے جانے جاتے تھے لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ انہیں ’کنجوس اداکار‘ کا خطاب بھی دیا گیا۔ یہ سن کر آپ حیران ہوں گے لیکن اصل حقیقت کچھ اور تھی۔ سنجیو کمار اپنے دوستوں اور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی مدد کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔ یہی وجہ تھی کہ ان کی موت کے بعد انکشاف ہوا کہ انہوں  نے لوگوں کو تقریباً 94 لاکھ 36 ہزار روپے قرضہ دیا تھا۔

سنجے کمار کی کتاب سے کھلا راز

اس کا تذکرہ ہندی سنیما کے اس عظیم فنکار کی زندگی پر لکھی گئی کتاب ’’An Actor’s Actor‘‘ میں کیا گیا ہے جسے صحافی حنیف زویری اور سامنت بترا نے لکھا ہے۔ کتاب کے مطابق سنجیو کمار کی موت کے چند دن بعد فلم پروڈیوسر بونی کپور ان کے اہل خانہ سے ملنے آئے۔ انہوں  نے وہ رقم واپس کردی جو انہوں  نے ایک بار سنجیو کمار سے ادھار لی تھی۔ لیکن ایسا کرنے والے وہ واحد تھے۔ سنجیو کمار کے سیکریٹری چمن داس نے جب ان کے مالیاتی ریکارڈ کی ڈائری کھولی تو خاندان یہ جان کر حیران رہ گیا کہ انڈسٹری کے کئی اداکار، پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں  پر بھاری رقم چھوڑی ہے۔

جب خاندان نے ان تمام نادہندگان کی فہرست تیار کی تو انکشاف ہوا کہ سنجیو کمار نے تقریباً 94 لاکھ 36 ہزار روپے کا قرض دیا تھا۔ اس دور میں یہ رقم بہت زیادہ تھی۔ اگر اس وقت بینک میں جمع رقم 5 سال میں دوگنی ہو جاتی تو آج کے معیار کے مطابق یہ رقم 90 سے 100 کروڑ روپے ہوتی۔ لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ اس رقم کو واپس کرنے میں کسی نے پہل نہیں کی۔

رقم نکالنے کی کوششیں ناکام ہو گئیں

سنجیو کمار کے اہل خانہ نے قرض کی رقم واپس حاصل کرنے کی پوری کوشش کی۔ لیکن جب کسی نے رقم واپس کرنے پر آمادگی ظاہر نہیں کی تو انہوں  نے سنیل دت سے رابطہ کیا۔ سنیل دت بالی ووڈ میں ایک انتہائی معزز شخص تھے اور ان کی اچھی شہرت تھی۔ خاندان کو لگا کہ وہ کچھ مدد  کر سکتے ہیں۔ لیکن سنیل دت نے بھی ہاتھ جوڑ کر کہا کہ میں اپنی پوری کوشش کروں گا لیکن اس انڈسٹری میں کسی سے پیسے واپس ملنے کی امید کم ہی ہے۔آج بھی سنجیو کمار کے گھر والوں کے پاس ان تمام لوگوں کی فہرست موجود ہے جنہوں نے ان سے پیسے لیے لیکن کبھی واپس نہیں کیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Noida Dussehra Traffic Advisory: نوئیڈا میں دسہرہ اور مورتی وسرجن کے لیے ٹریفک روٹ میں تبدیلی، گھر سے نکلنے سے پہلے جان لیں نئے راستے

نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں رام لیلا، راون دہن اور مورتی وسرجن کے پروگراموں کے…

4 hours ago

Akhilesh Yadav: اتر پردیش انتخابات 2027، اکھلیش یادو کا بڑا داؤ، مفت بجلی سے خواتین کو سالانہ 40 ہزار روپے تک دینے کی تیاری

سماجوادی پارٹی کی حکمت عملی واضح ہے کہ اس بار انتخابات صرف ذات پات کے…

5 hours ago

جشنِ یومِ سر سید پر محمد ادیب کی علیگ برادری سے جذباتی اپیل، ’’صرف جشن نہیں، سر سید کے مشن کو آگے بڑھائیں‘‘

مقررین نے کہا کہ دنیا بھر میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فارغین بڑی تعداد…

5 hours ago

ٹائیگر شراف پر حملے کے بعد جیکی شراف نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات، ایکناتھ شندے دیر رات پہنچے تھے گھر

ٹائیگر شراف پرفائرنگ کے واقعے کے بعد وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے فون پراداکارسے بات کرکے ان…

5 hours ago

Italy Protests: اٹلی میں جنریشن الفا کا ہنگامہ، 4,400 کروڑ روپے کی املاک جل کر خاکستر، میلونی نے کسے ٹھہرایا ذمہ دار؟

ہفتہ کو ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ اور آتش…

5 hours ago