کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پیئرسن ائیرپورٹ پر مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران اُلٹ گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منیاپولس سے ٹورنٹو جانے والا طیارہ پیئرسن انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران اُلٹ گیا۔طیارے میں تقریباً 80 مسافر سوار تھے۔ائیرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار مسافر اور عملے کی معلومات لی جارہی ہیں جبکہ کینڈین پولیس کے مطابق زیادہ تر مسافر طیارے سے بحفاظت نکل چکے ہیں۔
راحت کی بات یہ ہے کہ تمام 80 مسافروں کو بروقت نکال لیا گیا تاہم 15 افراد زخمی بتائے جاتے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ ٹورنٹو ایئرپورٹ نے جاری کردہ ایک بیان میں اس حادثے کی تصدیق کی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لینڈنگ کے دوران ایک بچے سمیت کم از کم 15 افراد زخمی ہوئے۔2 زخمیوں کی حالت نازک ہے جبکہ دیگر محفوظ رہے۔ حادثہ کی وجہ جاننے کی کوشش جاری ہے۔ٹورنٹو پیئرسن ائیرپورٹ حکام نے بیان میں کہا کہ طیارے کی لینڈنگ کے دوران پیش آنے والے واقعے سے آگاہ ہیں، ایمرجنسی ٹیمیں کام کررہی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
کوارٹر فائنل مرحلے کے تمام مقابلے بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے کے بعد سیمی…
ٹرمپ نے اتوار کو ایکسیوس سے گفتگو میں کہا تھا کہ انہیں اس ہفتے ایران…
دہلی میں دن کے دوران مغرب -شمال مغرب کی سمت سے 15 سے 20 کلومیٹر…
رپورٹس کے مطابق گولڈی برار اور لارنس بشنوئی کے درمیان اب اختلافات پیدا ہو چکے…
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدراورسپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان…
تقریب کے آغاز میں ڈاکٹر محمد اکمل نے تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے جامعہ ملیہ…