علاقائی

AAP leader, his girlfriend arrested: گرل فرینڈ کیلئے عآپ لیڈر نے اپنی بیوی کا کروایا قتل،پولیس نے 6ملزمان کو کیا گرفتار

پنجاب میں لدھیانہ پولیس نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایک مقامی رہنما، اس کی گرل فرینڈ اور چار دیگر کو اپنی بیوی کے قتل کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ عآپ لیڈر انوک متل کی اہلیہ لپسی متل (33) کو ہفتہ کو ایک گاؤں کے قریب ڈاکوؤں نے قتل کر دیا۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انوک اور اس کی اہلیہ لپسی لدھیانہ-ملیر کوٹلا روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں رات کا کھانا کھانے کے بعد گھر لوٹ رہے تھے۔ انوک نے ابتدائی طور پر پولیس کو بتایا تھا کہ ہفتہ کو ڈاکوؤں نے اسے روکا، اس پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا اور اس کی کار لے کر فرار ہوگئے۔

اے اے پی لیڈر اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ گرفتار

پولیس کمشنر کلدیپ سنگھ چہل نے کہا کہ قتل کا اصل سازش کار خاتون کا شوہر نکلا۔ چہل نے کہا کہ پولیس نے خاتون کے شوہر، مقامی  عآپ لیڈر اور تاجر انوک متل (35) اور اس کی 24 سالہ گرل فرینڈ کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ انوک کی بیوی کو معلوم ہوا کہ اس کے شوہر کا گھرسے باہر افیئر ہے جس کے بعد اس نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ مل کر یہ منصوبہ بنایا۔ پولیس کمشنر نے کہا کہ انوک اور اس کی گرل فرینڈ کے علاوہ چار کنٹراکٹ کلرز امرتپال سنگھ عرف بالی (26)، گرودیپ سنگھ عرف مانی (25)، سونو سنگھ (24) اور ساگردیپ سنگھ عرف تیجی (30) کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Indresh Kumar Raises Questions: سونیا گاندھی کے الزامات احمقانہ اور نامناسب… راہل اور اکھلیش کو بھی عقل و سمجھ عطا ہو: اندریش کمار

اندریش کمار نے سونیا گاندھی کی کتاب پر اٹھائے سوالات، راہل گاندھی پر بھی تنقید،…

2 hours ago

PM Modi Meets Vice President: وزیر اعظم مودی نے نائب صدر جمہوریہ سے کی ملاقات، اہل وطن کو دی دیوالی کی مبارک باد

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز دیوالی سے پہلے اہل وطن کو روشنی…

2 hours ago