انٹرٹینمنٹ

Entertainment News: روینہ ٹنڈن نے نئے سال پر سلمان خان کے ساتھ گزارے پرانے لمحات کو کیا یاد

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے نئے سال کی شروعات اپنی بیٹی راشہ اور اداکار سلمان خان کے ساتھ دل کو چھو لینے والی یادیں شیئر کرتے ہوئے کی۔ اداکارہ نے 2025 کے آغاز کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک تھرو بیک تصویر شیئر کی۔ اس تصویر میں وہ اپنی بیٹی راشہ اور اداکار سلمان خان کے ساتھ نظر آرہی ہیں جسے ان کے مداحوں نے بہت پسند کیا۔ روینہ نے سلمان کے ساتھ اس خوبصورت رشتے کو یاد کرکے نئے سال کا جشن منایا۔

تصویریں شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا، ’’پیار اور ہنسی کے لیے شکریہ۔ سبھی کو نیا سال مبارک ہو! یہ سال اور آنے والے سال آپ کے لیے، میرے اور ہمارے تمام بچوں کے لیے محبت، امن اور خوشیاں لے کر آئیں۔ اوم شانتی شانتی شانتی شانتی۔ ‘‘

اس پوسٹ میں روینہ ٹنڈن کے خاندان اور چاہنے والوں کے ساتھ گزارے گئے کچھ خاص لمحات شامل ہیں جن میں ان کی بیٹی راشہ اور خاندان کے دیگر افراد بھی شامل ہیں۔ کچھ تصویروں میں روینہ اپنے بالی ووڈ دوستوں کے ساتھ پوز دیتی نظر آرہی ہیں، جن میں دیشا پٹانی، جیکولین فرنینڈس، سوفی چودھری، سلمان خان، ارباز خان، سہیل خان، منیش ملہوترا اور دیگر شامل ہیں۔ روینہ کی بیٹی راشہ تھاڈانی نے بھی 2025 کی صبح کی سیلفی پوسٹ کی۔ راشہ نے اس کا عنوان دیا، ’’مارننگ 2025۔‘‘

آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے شاہ رخ خان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرکے پرانی یادیں تازہ کی تھیں۔ روینہ ٹنڈن نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر تصاویر کی ایک سیریز پوسٹ کی تھی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا، ’’ایک پرانی تصویر کے ساتھ اور گزرا ہوا ہفتہ‘‘۔ روینہ اور شاہ رخ فلم ’’زمانہ دیوانہ‘‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

وہیں، روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشہ ابھیشیک کپور کی ہدایت کاری میں بن رہی فلم ’آزاد‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔ راشہ اس فلم میں اجے دیوگن کے بھتیجے امان دیوگن کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس فلم میں ٹی وی کے مشہور اداکار موہت ملک بھی ولن کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم جنوری 2025 میں ریلیز ہوگی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Road Accident in Jammu Kashmir: جموں وکشمیر کے باندی پورہ میں بڑا حادثہ! فوج کا ٹرک کھائی میں گرگیا، 2 جوان ہلاک، کئی زخمی

ہفتہ کے روزہندوستانی فوج کی ایک گاڑی کھائی میں گرگئی، جس میں دوجوانوں کے مارے…

49 seconds ago

نیوکلیئر سائنسداں آرچدمبرم نے دنیا کو 88 سال کی عمر میں دنیا کو کہا الوداع، پدم شری اورپدم وبھوشن سے کیا گیا تھا سرفراز

ملک کے سینئر ایٹمی سائنسدان راج گوپال چدمبرم دنیا سے رخصت ہوگئے۔ ان کی عمر…

23 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: کانگریس-بی جے پی کوساتھ مل کرالیکشن لڑنا چاہئے، اروند کیجریوال نے پانی کے بل سے متعلق کیا بڑا اعلان

عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے ہفتہ کے روز ایک پریس کانفرنس کی۔…

49 minutes ago

Mutual funds’ (MFs): میوچل فنڈ انڈسٹری نے 2024 میں آسمان کی بلندی کو چھوا، 17 لاکھ کروڑ روپےکی لگائی زبردست چھلانگ!

ایکویٹی اسکیمیں جو 2024 میں میوچل فنڈ سیکٹر میں سرمایہ کاروں کے لیے سب سے…

50 minutes ago

Tamil Nadu Explosion: تمل ناڈو میں پٹاخہ فیکٹری میں خطرناک دھماکہ، حادثے میں 6 افراد کی موت

یہ دھماکہ اس وقت ہوا، جب فیکٹری میں کام چل رہا تھا اورملازمین اپنے مستقل…

1 hour ago