انٹرٹینمنٹ

Jawan Box Office Collection: ویک اینڈ پر جوان نے  ایک بار پھرکرڈالی زبردست کمائی ،38 ویں دن توڑا پٹھان کا ریکارڈ، جانیں کلیشکن

Jawan Box Office Collection:  شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھا رہی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ فلم 7 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی اور شروع سے ہی یہ کمائی کی نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔ ‘جوان’ کو ریلیز ہوئے 38 دن ہو چکے ہیں اور اب بھی یہ فلم کروڑوں کا بزنس کر رہی ہے۔ دنیا بھر میں ہو یا گھریلو باکس آفس پر ‘جوان’ کا کلیکشن بہت سی دوسری فلموں کو مات دے رہی ہے۔

جوان نے 6 ہفتہ کو بھی بہت اچھا بزنس کیا ہے۔ جب کہ نیشنل سنیما ڈے (ریلیز کے 37ویں دن) کے موقع پر جوان  نے 4.79 کروڑ روپے کمائے تھے۔اب 38ویں دن کا کلیکشن سامنے آ گیا ہے۔ ساکنلک کی رپورٹ کے مطابق ‘جوان’ نے 38ویں دن 1.75 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی گھریلو باکس آفس پر فلم کا کل کلیکشن 633.78 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ولادیمیر پوتن نے غزہ کی صورتحال کا موازنہ ‘لینن گراڈ محاصرہ’ سے کیوں کیا؟ آخر کیوں پوتن کا چھلکا درد؟

جوان نے ‘پٹھان’ کو چھوڑا پیچھے

اپنی 38ویں دن کی کمائی کے ساتھ ‘جوان’ نے ایک بار پھر اس سال کی دو بڑی فلموں کے ریکارڈ توڑ دئے ہیں۔ درحقیقت جہاں شاہ رخ خان کی فلم ‘پٹھان’ نے 38ویں دن 1.07 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا ۔ جب کہ ‘جوان’ کا کلیکشن 1.75 کروڑ روپے ہے۔ اس طرح شاہ رخ خان کی فلم نے ایک اور ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

یہ پڑھیں : اسرائیل نے غزہ پر حملہ آور فورس کے لیے جنگ کے قوانین کو رکھ دیا ہے بالائے طاق :نیو یارک ٹائمز

‘ڈنکی’ 22 دسمبر کو ریلیز ہوگی

جوان کی کامیابی کے بعد اب شاہ رخ خان اپنی اگلی فلم ‘ڈنکی’ کی ریلیز کے لیے تیار ہیں۔ ‘ڈنکی’ اس سال کی ان کی تیسری فلم ہوگی۔ یہ 22 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔ فلم کی ہدایت کاری راجکمار ہیرانی نے کی ہے اور یہ پہلا موقع ہے۔ جب ہدایت کار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ تاپسی پنو شاہ رخ خان کے ساتھ ‘ڈنکی’ میں مرکزی اداکارہ کے طور پر نظر آئیں گی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

8 hours ago