Afghanistan Earthquake: افغانستان میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ افغان نیوز چینل ٹولو نیوز کی خبر کے مطابق ہرات میں زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی صوبہ ہرات میں 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا ۔جس میں 2500 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے کہا کہ ہرات شہر کے قریب 6.3 شدت کا زلزلہ آیا۔
زلزلے کا مرکز 6.3 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ یو ایس جی ایس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ زلزلے کا مرکز ایرانی سرحد کے قریب افغانستان کے تیسرے بڑے شہر ہرات سے 30 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔
افغانستان میں بار بار زلزلے کیوں آتے ہیں؟
افغانستان اکثر زلزلوں کی زد میں رہتا ہے، خاص طور پر ہندوکش پہاڑی سلسلے کے علاقے میں۔ یہ خطہ یوریشین اور انڈین ٹیکٹونک پلیٹوں کے سنگم کے قریب موجود ہے۔ یونیسیف نے کہا ہے کہ پچھلے زلزلوں میں مرنے والوں میں 90 فیصد سے زیادہ خواتین اور بچے تھے۔
بھارت ایکسپریس
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…