انٹرٹینمنٹ

Bollywood Celebs On Neeraj Chopra Win In Olympic 2024: نیرج چوپڑا کی اولمپکس میں جیت پر بالی ووڈ میں خوشی کی لہر، ملائکہ اروڑا ،وکی کوشل سے لے کر تاپسی تک نے ‘چمپئن’ کو خاص انداز میں دی مبارکباد

نیرج چوپڑا نے ایک بار پھر ہندوستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ نیرج  چوپڑانے 8 اگست کو پیرس اولمپکس 2024 میں  سلور میڈل جیتا ۔ پورا ملک ان کی تاریخی  جیت کا جشن منا رہا ہے۔ نیرج چوپڑا کی جیت پر بالی ووڈ کے  میں بھی خوشی کی لہر ۔ وکی کوشل، آر مادھون اور راکل پریت سنگھ سمیت کئی مشہور سلیب نے چمپئن کو مبارکباد دی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اولمپک میں نیرج چوپڑا کا یہ دوسرا میڈل ہے۔

وکی کوشل نے نیرج چوپڑا کو ان کی جیت پر مبارکباد دی

وکی کوشل نیرج کو مبارکباد دینے والے پہلے سلیب  میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے قومی پرچم تھامے نیرج چوپڑا  کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، “سیزن کی بہترین کارکردگی، آپ ہمیں ہمیشہ فخر محسوس کراتے ہیں بھائی!!! نیرج چوپڑا۔”

آر مادھون نے بھی مبارکباد دی

وہیں آر مادھون نے اسکور کارڈ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور پاکستان کے ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کو مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا کہ ’’کتنا زبردست میچ ہے، ارشد ندیم کو اولمپک ریکارڈ اور نیرج چوپڑا کو سلور میڈل کے لیے مبارکباد، دوستو، کھیل آج جیتا ہے‘‘۔

نیرج چوپڑا کے سلور میڈل  پر راکل پریت سنگھخوشی سے جھومی

راکل پریت سنگھ نیرج کو ہندوستان کے لیے سلور میڈل جیتتے ہوئے دیکھ کر بہت خوش ہوئیں۔ انہوں نے پوسٹ کیا، “واہ! نیرج، آپ نے یہ دوبارہ کر دیا! آپ کا دوسرا اولمپک  میڈل  جیتنے پر مبارک ہو! ہندوستان  فخر محسوس کررہا ہے ۔!”

ملائکہ اروڑا نے نیرج کی جیت کو ہندوستان کے لیے قابل فخر لمحہ قرار دیا

ملائکہ اروڑا اس وقت اولمپک 2024 سے لطف اندوز ہونے کے لیے پیرس میں ہیں۔ ملائکہ اروڑا نے بھی نیرج  چوپڑاکی جیت پر اپنے جوش کا اظہار کیا اور اس تاریخی لمحے کی گواہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔ نیرج چوپڑا کے ایک کلپ کے ساتھ م ملائکہ اروڑا نے لکھا، “میرے ہندوستان کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ “

راہول رویندرن نے بھی نیرج کو مبارکباد دی

تیلگو ہدایت کار اور اداکار راہول رویندرن نے پیرس سے جیت کے لمحے کا گواہ بنے۔ انہوں نے وینو سے کچھ تصاویر شیئر کیں اور نیرج ‘دی میل مین’ چوپڑا کا 8 اگست کو ایک خاص یادگار بنانے کے لیے شکریہ ادا کیا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

SC Collegium: کالجیم کی سفارش کے باوجود ہائی کورٹ کے ججوں کی تقرری نہیں ہوتی ہے تو اس معاملہ پر سپریم کورٹ کرے گی سماعت

سپریم کورٹ کالجیم کی سفارش کے باوجود ملک کی مختلف ہائی کورٹس میں ججوں اور…

2 hours ago

School Upgradation Program: تعلیمی معیارکو بہتر بنانے کے لئے جماعت اسلامی ہند کی جانب سے اسکول اپگریڈیشن پروگرام کا انعقاد

مرکزی تعلیمی بورڈ ، جماعت اسلامی ہند نے اسکولوں کے معیارکوبلند کرنے کے لئے ایک…

2 hours ago

UP News: اتر پردیش کے بہرائچ میں بھیڑیوں کی دہشت کیسے ہوگی ختم ؟ اکھلیش نے یوگی حکومت کو بتایا خصوصی ‘پلان’

یادو نے مطالبہ کیا کہ حکومت بہرائچ میں بھیڑیوں کے حملے میں مارے گئے بچوں…

2 hours ago

Taj Mahal News: تاج محل کے گنبد میں نکلا پودا، اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت پر اٹھائے کئی سوال

تاج محل میں پودا نکلنے کے معاملے میں سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے…

2 hours ago