Manish Sisodia Bail Latest News: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اورسینئرلیڈرششی تھرورنے منیش سسودیا کوسپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کا استقبال کیا ہے۔ انہوں نے اس فیصلے پرردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا، “بیل ناٹ جیل… یہ اچھی بات ہے، لیکن یہ پہلے ہونا چاہئے تھا۔ جب تک کوئی ٹرائل نہیں چل رہا ہے تو کیوں بیل (ضمانت) نہیں ہو رہی تھی۔”
وہیں، سپریم کورٹ کی طرف سے منیش سسودیا کوضمانت دیئے جانے پر ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ اے راجا نے کہا، “میں نے سنا ہے کہ انہیں ضمانت مل گئی ہے۔ اب اپوزیشن پارٹیوں کا الائنس انڈیا بلاک کے لیڈران مسلسل جیل سے باہرآئیں گے۔”
سواتی مالیوال نے کیا خوشی کا اظہار
سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال نے بھی استقبال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ انہیں ضمانت مل گئی ہے۔ مجھے امید ہے کہ وہ دہلی حکومت کی قیادت کریں گے اوراچھا کام کریں گے۔
شیوسینا ادھو گروپ نے بڑی راحت قرار دیا
سپریم کورٹ کی طرف سے عام آدمی پارٹی کے لیڈرمنیش سسودیا کوضمانت دیئے جانے پرشیوسینا (یوبی ٹی) لیڈرانل دیسائی نے کہا، “انہوں نے بہت مظالم کا سامنا کیا… یہ منیش سسودیا کے لئے بڑی راحت ہے…۔”
‘امید ہے کہ سبھی کو انصاف ملے گا’
سپریم کورٹ کے فیصلے پرسماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا، “مجھے امید ہے کہ سبھی کو انصاف ملے گا، خاص طورپرعام آدمی پارٹی کے لیڈراروند کیجریوال کو جواب بھی جیل میں ہیں۔” اس دوران وقف (ترمیمی) بل 2024 پر بھی مرکزی حکومت کی تنقید کی۔
منیش سسودیا کا نام لیتے ہی جذباتی ہوئیں آتشی
وہیں، دہلی حکومت کی وزیراور عام آدمی پارٹی کی لیڈرآتشی ضمانت کی خبر ملنے کے بعد منیش سسودیا کو یاد کرتے ہوئے رو پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے محکمہ تعلیم میں انقلاب لانے والے منیش سسودیا کو جن کو ایک جھوٹے کیس میں 17 ماہ تک جیل میں رکھا گیا۔ آج کا دن جب انہیں بیل ملی ہے تو یہ سچائی کی جیت ہوئی ہے۔ تعلیم کی جیت ہوئی ہے۔ دہلی کے بچوں کی جیت ہوئی ہے۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…