بین الاقوامی

Sajeeb Wazed on Bangladesh Violence: شیخ حسینہ کے بیٹے کا  سنگین الزام: بنگلہ دیش میں بغاوت کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ، آئی ایس آئی کی سازش

سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے صاحبزادے سجیب واجد جوئے نے بنگلہ دیش میں تشدد اور بغاوت کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے۔ سابق وزیر اعظم کے صاحبزادے کا کہنا تھا کہ احتجاج قابو سے باہر ہو گیا ہے کیونکہ کچھ گروپ مظاہرین کو اکسارہے تھے اور انہیں اس میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی یا مغربی گروپوں کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے دو تین سال قبل ریزرویشن کوٹہ ختم کر دیا تھا، لیکن آزادی پسندوں کے اہل خانہ عدالت میں پہنچ گئے تھے، اس لیے احتجاج شروع ہوا۔ شروع میں یہ ایک چھوٹا سا احتجاج تھا، لیکن میرے خیال میں مغربی گروہ اسے اکساتے رہے۔ بالآخر احتجاج پرتشدد ہو گیا اور میری ماں کی حفاظت ایک مسئلہ بن گئی۔ مظاہرین وزیر اعظم کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کر رہے تھے۔ میری والدہ آخری وقت میں بھی ملک چھوڑنا نہیں چاہتی تھیں۔ وہ ملٹری ایئربیس گئی اور اپنی بہن سے کہا کہ وہ نہیں جانا چاہتی لیکن میں نے اس سے بات کی اور انہیں  جانے کے لیے راضی کیا۔ میں نے ان سے کہا کہ چلے جائیں کیونکہ وہ تمہیں مار ڈالیں گے۔

پاکستان نے بنگلہ دیش میں آگ بھڑکا دی

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ چین اس میں ملوث ہے کیونکہ وہ ہمارے اندرونی معاملات میں کبھی ملوث نہیں رہا۔ ہم ہر ملک کے دوست تھے۔ چین اور بھارت کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات تھے۔ ہم بھارت کو اپنا بہترین دوست سمجھتے ہیں۔ ہمارے امریکہ کے ساتھ بھی اچھے تعلقات تھے لیکن پاکستان (آئی ایس آئی) ہمیشہ بنگلہ دیش کی آزادی کے خلاف رہا ہے۔ ہم نے ان سے آزادی کی جنگ لڑی، اس لیے مجھے شک ہے کہ احتجاج کو بھڑکانے میں آئی ایس آئی کا ہاتھ تھا۔

طلباء کے پاس بندوقیں کہاں سے آئیں؟

انہوں نے سوال کیا کہ جب احتجاج پرامن طور پر جاری تھا تو طلباء کے پاس بندوقیں کہاں سے آئیں؟ اس لیے پولیس نے انہیں روکنے کے لیے ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا۔ اس کے بعد بھی ہماری حکومت نے ان پولیس افسران کو فوری طور پر معطل کر دیا ،جنہوں نے ان کے خلاف کارروائی کی تھی لیکن یہ سارا واقعہ مشتعل کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ احتجاج بڑھتا گیا اور انہوں نے وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے تھانوں پر بندوقوں سے حملہ کیا۔ ان کے پاس بندوقیں کہاں سے آئیں؟

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

16 minutes ago

Delhi LG VK Saxena showers Praise on CM Atishi: ایل جی وی کے سکسینہ نے وزیراعلیٰ آتشی کی تعریف کی، کیجریوال سے بھی بہتر قرار دیا

دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اورنوکرشاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی موضوعات پر…

24 minutes ago

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

1 hour ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

2 hours ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

2 hours ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

3 hours ago