انٹرٹینمنٹ

کیا ہیما مالنی حقے میں 500 کا نوٹ ڈال کر پیتی ہیں؟ ہیرو بننے کے بعد نوازالدین صدیقی کے گاؤں والے پوچھتے تھے عجیب وغریب سوال

Nawazuddin Siddiqui: نوازالدین صدیقی کا شمار آج بالی ووڈ کے ٹاپ فنکاروں میں ہوتا ہے۔ ایک وقت تھا جب نوازالدین صدیقی کو فلموں میں چھوٹے موٹے رول بھی نہیں ملتے تھے اور آج وہ فلموں میں کبھی ویلین تو کبھی لیڈ رول کر رہے ہیں۔ نوازالدین صدیقی نے اپنی اداکاری کیریئر کا آغاز 1999 میں فلم ’سرفروش‘ سے کیا تھا۔ رول اتنا چھوٹا تھا کہ کوئی انہیں پہچان بھی نہیں پایا۔ نوازالدین صدیقی نے 14 سال تک فلم انڈسٹری میں جدوجہد کی اور پھر ان کی قسمت چمک گئی۔ نوازالدین صدیقی جدوجہد کے دنوں میں جب بھی اپنے گاؤں جاتے تھے تولوگ ان سے طرح طرح کے سوال پوچھتے تھے۔ ایک بارلوگوں نے اداکار سے پوچھا تھا کہ کیا ہیما مالنی 500 روپئے کا نوٹ چلم میں ڈال کر پیتی ہیں؟

 نوازالدین صدیقی ان دنوں اپنی فلم ’ٹیکو ویڈس شیرو‘ سے متعلق سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں اس فلم کے ٹریلر لانچ کے موقع پر نوازالدین صدیقی نے ہیما مالنی سے متعلق اپنے گاؤں کا ایک قصہ سنایا۔ نوازالدین صدیقی اترپردیش کے بڈھانہ کے رہنے والے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئرمیں کئی فلموں میں جونیئرآرٹسٹ کا رول پلے کیا۔ فلم ’ٹیکو ویڈس شیرو‘ میں نوازالدین صدیقی بھی جونیئر آرٹسٹ کے رول میں ہیں۔

نوازالدین نے سنائی گاؤں کی کہانی

نوازالدین صدیقی سے  ’ٹیکو ویڈس شیرو‘ کی لانچنگ کے دوران پوچھا گیا کہ کیا فلم میں ان کے اور ان کے کردار میں کوئی مساوات ہے۔ تو انہوں نے جواب میں کہا، ’’میں اس میں ایک جونیئر فنکار کا کردار نبھا رہا ہوں، لیکن اس کردار اور میرے ان دنوں میں کافی مساوات ہے، جب میں ایک جونیئرفنکار کے طور پرچھوٹے کردار کے لئے کوشش کر رہا تھا، میں جب بھی اپنے گاؤں جاتا تھا تو لوگ پوچھتے تھے کہ اداکار کے معاملے میں بھائی کہاں تک آگے بڑھ گئے ہیں؟ تو میں کہتا تھا کہ کام چل رہا ہے، لیکن بہت دنوں سے کام نہیں ملا۔‘‘

500 کا نوٹ حقہ میں ڈال کر پیتی ہیں ہیما مالنی؟

نوازالدین صدیقی نے مزید کہا، جب میں اگلی بارگیا تو مجھ سے پھر وہی سوال کیا گیا۔ میرے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ اس کے بعد میں پانچ سال تک اپنے گاؤں نہیں گیا۔ لیکن جب وہ جاتا تھا توبہت بے چین رہتا تھا۔ یہ جاننے کے لئے کہ کیا فلموں میں ریئل کسنگ سین ہوتے ہیں؟ ایک بار ایک شخص نے پوچھا، کیا یہ سچ ہے کہ ہیما مالنی 500 کے نوٹ کو چلم یا حقہ میں ڈال کر حقہ پیتی ہیں؟ ایسی کئی یادگار باتیں ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

30 minutes ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

56 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

4 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

5 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

5 hours ago