بھارت ایکسپریس۔
Nawazuddin Siddiqui on Film Production Cost: ایک طرف جہاں مہنگی بجٹ والی فلمیں باکس آفس پر دھمال مچانے میں ناکام ہو رہی ہیں اور بالی ووڈ میں کساد بازاری کا دور چل رہا ہے۔ ایسے میں پروڈکشن میں بڑھتی لاگت اور فنکاروں کی بھرمار پر بالی ووڈ کے سب سے بہترین فنکاروں میں سے ایک نوازالدین صدیقی نے بولا ہے۔
ایچ ٹی سٹی کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا، “یہ آج سے نہیں بہت پہلے سے چل رہا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ایسے بھی سیلیبرٹی ہیں جو سیٹ پرنخرے دکھاتے ہیں، کچھ تو ایسے ہیں جن کے پاس 5 وینیٹی وین ہے۔ کھانے کے لئے الگ، جم جانے کے لئے الگ اور بھی الگ الگ کاموں کے لئے بھی۔ یہ پاگل پن ہے بھلا کون 5 وینیٹی وین رکھتا ہے۔
نوازالدین کے مطابق کیا ہے غلط
بہترین اداکاری کی بدولت اپنی شبیہ خراب کرنے والے اداکارنے کہا کہ پرودکشن کے لئے بھلا کوئی اداکار کی فیس کیوں بڑھنی چاہئے، یہ سراسرغلط ہے۔ اس کے بجائے فلموں میں پیسہ لگانا چاہئے جو ایک درست فیصلہ ہوگا۔ نوازالدین صدیقی نے مزاحیہ لہجے میں کہا کہ ان نوابوں کے جتنے شوق ہیں، اتنے تو فلمی نوابوں کے بھی نہیں ہوں گے۔ اداکار نے کہا کہ ان کی کوئی ایسی ڈیمانڈ نہیں ہے۔ وہ کہتے ہیں، “میرا مقصد صرف اپنے کام کو صحیح طریقے سے کرنا ہے اور میں کچھ نہیں چاہتا، پروڈکشن کے وقت سے پہلے میں کھڑا ہوتا ہوں شوٹ کے لئے۔”
سبھی کا ادا کیا شکریہ
آپ کو بتادیں کہ نوازالدین صدیقی نے سنیما کی دنیا میں اپنے 25 سال پورے کرلئے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئرکی شروعات 1999 میں فلم سرفروش سے کی تھی۔ اداکارنے اپنے سفرکے بارے میں کہا کہ یہ ان کے لئے دلچسپی سے پُرسفر رہا، “جومیں نے سوچا تھا کہ اوپر والے نے مجھے اس سے بھی زیادہ دیا، میں سبھی ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، جنہوں نے مجھے کام کرنے کا موقع دیا۔” نئے فلم میکرس کے بارے میں بولتے ہوئے نوازالدین صدیقی نے کہا کہ مجھے جان کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ نئے نئے لوگ انڈسٹری میں نئی نئی کہانیوں کولے کرآرہے ہیں، اس میں سنیما کونیا مقام ملے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…