گریٹر نوئیڈا: گریٹر نوئیڈا میں جمعرات کے روز ایک اسکوٹر میں آگ لگ گئی۔ آگ نے اسکوٹی کے ساتھ موجود کھانے پینے کے اسٹال کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔ لوگوں کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی گاڑی نے پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ فائر ڈپارٹمنٹ سے موصولہ اطلاع کے مطابق گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے سپرٹیک ایکو ویلج-2 سوسائٹی کے قریب مارکیٹ میں چارج ہونے والے ایک الیکٹرک اسکوٹر میں جمعرات کے روز اچانک آگ لگ گئی۔
خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ سے اسکوٹی جل کر خاکستر ہوگئی۔ اسکوٹی کے علاوہ قریبی فوڈ کاؤنٹر کو بھی کافی نقصان پہنچا۔ اس واقعہ سے موقع پر افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈرائیور نے اسکوٹر کو فوڈ کاؤنٹر کے پاس چارج کرنے کے لیے رکھا تھا۔ اس دوران آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔
ابتدائی تحقیقات میں خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ اسکوٹی کی بیٹری کے چارجنگ تار میں شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔ فی الحال یہ کہا گیا ہے کہ معاملے کی جانچ کی جائے گی۔
الیکٹرک گاڑیوں میں آگ لگنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی کیسز سامنے آچکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق آگ لگنے کے واقعات مناسب طریقے سے چارجنگ کے لیے استعمال نہ ہونے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ شدید گرمی میں بعض اوقات بیٹری زیادہ گرم ہوجاتی ہے اور اس کی وجہ سے گاڑی میں آگ لگ سکتی ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کو صرف صحیح اسٹیشن پر چارج کیا جانا چاہئے۔
بھارت ایکسپریس۔
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھا کہ "میں کینیڈا…