انٹرٹینمنٹ

The UP Files: فلم ‘دی یوپی فائلز’ کی ریلیز سے قبل منوج جوشی نے کہا یوپی کے پاس سب کچھ ہے، لیکن …’

The UP Files: منوج جوشی اسٹارر فلم ‘دی یوپی فائلز’ بہت جلد ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کا ٹیزر ریلیز ہوچکا ہے ۔جس میں منوج جوشی کا لک بھی    دیکھنے کو ملا ہے ۔ اداکار فلم میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کا کردار ادا کرتے  ہوئے نظر آنے والے ہیں ۔ فلم کے ٹیزر میں ان کے لک نے سب کو فلم کے حوالے سے پرجوش کر دیا ہے۔  قابل ذکر بات  یہ ہے کہ میکرز نے ابھی تک ‘دی یوپی فائلز’ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

‘دی یوپی فائلز’ کی ریلیز سے پہلے منوج جوشی نے یوپی کی سیاست اور حالات پر بات کی ہے۔ اے این آئی سے بات کرتے ہوئے منوج جوشی نے کہا- ‘جب یوپی کو ایک نیا وزیر اعلیٰ ملتا ہے ۔جو اپنی ریاست کو نئی بلندیوں پر لے جانے اور اسے گڈ گورننس کا ماڈل بنانے کے لیے پرجوش اور وقف ہے۔تو ہر ضروری قدم اٹھاتا ہے اور ریاست کا شمار ہندوستان کی کچھ ترقی یافتہ ریاستوں میں ہوتا ہے۔

‘یوپی کے پاس سب کچھ ہے، لیکن…’

منوج  جوشی مزید کہتے ہیں، ‘یوپی نے ہندوستان کو کئی اچھے وزیر اعظم دیے ہیں۔لیکن پھر بھی اس میں ترقی کی کمی ہے۔ یوپی کے پاس سب کچھ ہے۔لیکن ریاست کی ترقی کے لیے لگن اس کے لیڈروں میں دہائیوں سے غائب تھی۔

اس موقع پر بات چیت  کرتے ہوئے اداکار منوج جوشی نے کہا، “بطور ریاست یوپی میں گزشتہ برسوں میں اہم تبدیلیاں آئی ہیں اور فلمیں ہمارے ملک کے لوگوں کی کہانیاں شیئر کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔” فلم کی کاسٹ اور عملہ بشمول منجری پھڈنس، اوتار گل، علی اصغر، شاہنواز خان، ملند گناجی سہیل لون لائن پروڈیوسر، گوتم رائے – ہیڈ آف پروڈکشن اور دیگر نے پوسٹر اور ٹریلر کی لانچنگ میں شرکت کی۔

نیرج سہائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم

‘دی یوپی فائلز’ کو نیرج سہائے نے ڈائریکٹ کیا ہے اور یہ فلم شری اوستوال فلمز کے بینر تلے بن رہی ہے۔ کلدیپ امراؤ سنگھ اس فلم کو پروڈیوس کررہے ہیں۔ فلم میں اتر پردیش کی سیاست کی جھلک، بابری مسجد کے انہدام سے لے کر رام مندر کی تعمیر تک کا سفر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ فی الحال فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے نہیں آئی لیکن ٹیزر نے لوگوں کا جوش بڑھا دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Israel-Hezbollah War: ایران، لبنان اور غزہ پر بڑے حملے کی تیاری میں ہے آئی ڈی ایف، اسرائیلی میڈیا نے کیا بڑا انکشاف

اسرائیل کی فوج موجودہ وقت میں بڑے حملے کی تیاری میں ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ…

12 mins ago

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

40 mins ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

1 hour ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

3 hours ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

5 hours ago