Guntur Kaaram Box Office Collection Day 6: ٹالی ووڈ کے دمدار اداکار مہیش بابو ان دنوں اپنی فلم ‘گنٹور کارم’ کے لیے کافی سرخیوں میں ہیں۔ اداکار کی یہ فلم بھی باکس آفس پر اچھی کمائی کر رہی ہے۔ اس فلم کے ساتھ ریلیز ہوئی فلمیں جیسے کٹرینہ کیف اور وجے سیتوپتی کی ‘میری کرسمس’، تیجا سجا کی ‘ہنو مان’ اور دھنش اسٹارر ‘کیپٹن ملر’ کو مہیش بابو کی فلم باکس آفس پر مات دے رہی ہے۔ حالانکہ، پانچویں دن فلم کی کمائی میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ آئیے جانتے ہیں فلم کے چھٹے دن کا کلیکشن۔
‘گنٹور کارم’ نے ریلیز کے 6 دنوں میں اتنا کلیکشن کیا
مہیش بابو کی فلم ‘گنٹور کارم’ کو مداحوں کی جانب سے بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ اس کے علاوہ فلم روزانہ کروڑوں کی کمائی کر رہی ہے۔ فلم نے ریلیز کے چھٹے دن بھی 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ ‘گنٹور کارم’ کی کمائی کی بات کریں تو فلم کی کمائی کے اعداد و شمار چھٹے دن یعنی بدھ کے روز سامنے آئے ہیں۔ ساکنلک کی ابتدائی ٹرینڈ رپورٹ کے مطابق، ‘گنٹور کارم’ نے اپنی ریلیز کے چھٹے دن 7 کروڑ روپے کا کلیکشن کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آپ کو بتاتے چلیں کہ ‘گنٹور کارم’ کے 6 دنوں کا کل کلیکشن اب 100.95 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اس اداکار کو 5 نوکریاں اور 2 کاروبار کرنے کے باوجود نہیں ملی تھی کامیابی، اب ایک فلم کے لیے لیتے ہیں 15 کروڑ روپے
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نے شو کے سیٹ پر لگائی پھانسی، جیل سے چھوٹے بوائے فرینڈ نے اب کئے حیران کن انکشاف
اس وجہ سے گنٹور کارم ہو رہی ہے پیچھے
مہیش بابو کی ‘گنٹور کارم’ نے بھلے ہی 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہو، لیکن فلم میں پانچویں دن سے زبردست گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ دراصل، اداکار کی فلم کے راستے میں کئی اور فلمیں کھڑی ہیں، جس کی وجہ سے مہیش بابو کی فلم باکس آفس پر دھیمی پڑھ رہی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ ‘ہنو مان’ نے پانچویں دن کے بعد چھٹے دن کی کمائی میں ‘گنٹور کارم’ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…