علاقائی

Chandigarh Mayor Elections 2024: چنڈی گڑھ کے میئر کے لیے آج ہوگی ووٹنگ، کیا کانگریس-عآپ اتحاد،بی جے پی کو دے پائے گا شکست؟

Chandigarh Mayor Elections 2024: چنڈی گڑھ میں آج سیاسی درجہ حرارت بہت گرم ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے میئر، سینئر ڈپٹی میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ پہلی بار عام آدمی پارٹی اور کانگریس بی جے پی کے خلاف ایک ساتھ الیکشن لڑ رہی ہیں جس کی وجہ سے انتخابی مقابلہ دلچسپ ہو گیا ہے۔ چنڈی گڑھ کے سیکٹر-17 میں واقع میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں صبح 11 بجے ووٹنگ شروع ہوگی۔ پہلے میئر کے عہدے کے لیے ووٹنگ ہوگی، اس کے بعد سینئر ڈپٹی میئر اور پھر ڈپٹی میئر کے لیے ووٹنگ ہوگی۔

بیلٹ پیپر کے ذریعے کی جائے گی ووٹنگ

ووٹنگ بیلٹ پیپر کے ذریعے کی جائے گی۔ ہر سال چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن میں میئر، سینئر ڈپٹی میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں کے لیے ووٹنگ ہوتی ہے۔ تینوں عہدوں کے لیے امیدواروں کی میعاد ایک سال تک رہتی ہے۔ چنڈی گڑھ کے میئر کا عہدہ اس سال درج فہرست ذات کے لیے مخصوص ہے۔ میئر کے عہدے کے لیے صرف کونسلرز ہی ووٹ دیتے ہیں، عوام اس میں ووٹ نہیں دیتے۔

کون کس عہدے کے لیے میدان میں ہے؟

آپ کو بتاتے چلیں کہ چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کے میئر امیدوار منوج سونکر اور کانگریس-عام آدمی پارٹی اتحاد کے میئر امیدوار کلدیپ کمار ہیں۔ وہیں بی جے پی کی طرف سے کلدیپ سندھو سینئر ڈپٹی میئر کے عہدے کے لیے اور راجندر شرما ڈپٹی میئر کے عہدے کے لیے میدان میں ہیں۔ دوسری جانب ڈپٹی میئر کے عہدے کے لیے کانگریس کے سینئر ڈپٹی میئر امیدوار گرپریت سنگھ گیبی اور نرملا دیوی ڈپٹی میئر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- Delhi Excise Policy: چوتھی بار بھی ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے کیجریوال! گوا کے دورے کے لیے ہو سکتے ہیں روانہ

خطرے میں ہے میئر کی کرسی پر فائز بی جے پی کا راج

موجودہ آئین کے مطابق چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن کے ارکان کی تعداد 35 ہے۔ جس میں بی جے پی کے پاس سب سے زیادہ 14 کونسلر ہیں جبکہ چنڈی گڑھ کی ایم پی کرن کھیر کا بھی ایک ووٹ ہے۔ جبکہ عام آدمی پارٹی کے پاس 13 کونسلر ہیں۔ وہیں کانگریس کے پاس 7 کونسلر اور اکالی دل کا ایک کونسلر ہے۔ کانگریس-عآپ کے اتحاد کے بعد میئر انتخابات کے مساوات بدلتے نظر آرہے ہیں۔ میئر بننے کے لیے 19 ووٹ درکار ہیں۔ کانگریس-عآپ کے اتحاد کی وجہ سے ان کے پاس 20 ووٹ ہو جاتے ہیں۔ ایسے میں اس بار بی جے پی کا راج خطرے میں دکھائی دے رہا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Florida Plane Crash Video: فلوریڈا میں طیارہ حادثہ، پائلٹ سمیت 9 افراد ہلاک، سڑک سے ٹکراتے ہی طیارہ آگ کے گولے میں تبدیل

حادثے کی ایک خوفناک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ کاروں میں بیٹھے لوگوں نے طیارے…

9 minutes ago

Delhi Air Pollution: دہلی میں آلودگی کو لیکر سخت پابندیاں عائد، پہلے دن 68 لاکھ روپے کا جرمانہ، 127 گاڑیوں کے چالان

یہ پابندیاں ایسے وقت نافذ کی گئی ہیں، جب اتوار کو دہلی کا ایئر کوالٹی…

1 hour ago

Sangh UGC Viniyam: سنگھ کے ’غیر متوازن‘ تبصرے سے اقتدار، تنظیم اور سماجی توازن کا امتحان

آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے…

11 hours ago

Ind vs NZ Vaibhav Suryavanshi: ’یہ ویبھو پروٹیسٹ کر رہا ہے!’ پلیئنگ الیون سے باہر ہونے پر اکشر پٹیل نے لی چٹکی، ویڈیو وائرل

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ سے پہلے نوجوان بلے باز…

11 hours ago

شمیم نکہت اردو فکشن ایوارڈ ڈاکٹر صبیحہ انور اور وقار رضوی صحافت ایوارڈ سنجے شرما کو تفویض، آل انڈیا کیفی اعظمی اکادمی، لکھنؤ میں تقریب منعقد

ڈاکٹرعماررضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں دونوں ایوارڈ یافتگان اورافسانہ نویس انعام یافتہ طلبہ کو…

11 hours ago