Bilkis Bano Case: بلقیس بانو کیس میں تین مجرموں نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ مجرموں نے عدالت سے سرنڈر کی مدت بڑھانے کی اپیل کی ہے۔ ان مجرموں نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے کچھ وقت کی چھوٹ مانگی ہے۔ سپریم کورٹ نے گجرات کے مشہور بلقیس بانو کیس میں 08 جنوری 2024 کو ایک اہم فیصلہ سنایا تھا۔ جسٹس بی وی ناگرتنا کی بنچ نے بلقیس بانو کیس میں 11 قصورواروں کو بری کرنے کے گجرات حکومت کے فیصلے کو منسوخ کر دیا تھا۔ یہی نہیں، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں مجرموں کو دو ہفتوں کے اندر سرینڈر کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔
11 میں سے تین مجرموں نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں سرینڈر کرنے کی مدت میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ گووند نائی نے عدالت سے 4 ہفتے کی توسیع کی درخواست کی ہے جبکہ متیش بھٹ اور رمیش چندنا نے 6 ہفتے کی توسیع کی درخواست کی ہے۔ ان مجرموں نے ذاتی وجوہات بتائی ہیں۔ دراصل 2002 میں گجرات کے گودھرا اسٹیشن پر سابرمتی ایکسپریس کی کوچ کو جلا دیا گیا تھا۔ اس کے بعد گجرات میں فسادات پھیل گئے۔ بلقیس بانو کا خاندان بھی ان فسادات کی زد میں آ گیا۔ بلقیس بانو کو مارچ 2002 میں ایک ہجوم نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ بلقیس اس وقت 5 ماہ کی حاملہ تھیں۔ یہی نہیں ہجوم نے ان کے خاندان کے 7 افراد کو بھی مار ڈالا۔ باقی 6 ارکان وہاں سے بھاگ گئے۔
کیا ہے بلقیس بانو کیس؟
سی بی آئی عدالت نے اس معاملے میں 11 لوگوں کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ان میں سے ایک مجرم نے معافی کی پالیسی کے تحت اپنی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے گجرات ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ گجرات ہائی کورٹ نے اسے مسترد کر دیا۔ جس کے بعد ملزمین نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ مئی 2022 میں سپریم کورٹ نے گجرات حکومت سے اس معاملے میں فیصلہ لینے کو کہا تھا۔ اس کے بعد گجرات حکومت نے رہائی کا فیصلہ کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی کی سفارش پر گجرات حکومت نے تمام 11 مجرموں کو رہا کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں- Flight Delay: ڈی جی سی اے نے ایئر انڈیا اور اسپائس جیٹ پر لگایا 30-30 لاکھ روپے کا جرمانہ، یہاں جانئے کیا ہے وجہ
جسونت نائی، گووند نائی، شیلیش بھٹ، رادھےشیام شاہ، بپن چندر جوشی، کیسر بھائی ووہانیہ، پردیپ مورداہیا، بکا بھائی ووہنیا، راجو بھائی سونی، متیش بھٹ اور رمیش چندنا کو رہا کیا گیا۔ لیکن سپریم کورٹ نے رہائی کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…