Categories: Uncategorized

Jamia Millia Islamia declares Class XII Results: جامعہ ملیہ اسلامیہ نے جامعہ اسکولوں کی بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے دفتر،کنٹرولرامتحانات (سی اوای) نے آج جامعہ کے مختلف اسکولوں کی بارہویں جماعت کے نتائج کا  اعلان کیا۔ پروفیسرمظہرآصف،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی، مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے آج دوپہرباقاعدہ طورپرنتائج جاری کیے۔ اس سال 905 (کل نوسوپانچ) طلباوطالبات نے بارہویں جماعت کا امتحان دیا تھا، جس میں الگ الگ اسٹریم میں طلبہ کی تعداد اس طرح تھی: آرٹس اسٹریم میں 263 (دوسوتیرسٹھ) طلبہ (لڑکے بانویں، لڑکیاں 171) کامرس اسٹریم میں 184 (ایک سوچوراسی) طلبا (لڑکے 104، لڑکیاں 80) اورسائنس اسٹریم: 458 (چارسواٹھاون) طلبہ (لڑکے 197، لڑکیاں 261) شامل ہوئے تھے۔

پروفیسر مظہرآصف نے کامیاب طلبا کو دی مبارکباد

            پروفیسر مظہر آصف اور پروفیسررضوی نے بارہویں جماعت کے امتحان میں کامیاب تمام طلبہ کو مبارک باد دی ہے۔ اس موقع پر پروفیسرمظہرآصف نے کہا ’تینوں زمروں میں شاندارنتائج سے تمام طلبہ اور ان کے والدین کی سخت کوشش، پختہ یقین اوران کا استقلال واضح ہے۔ یہ امرخاص طورپرباعث تقویت اور حوصلہ افزا ہے کہ ایک طالبہ نے آرٹس اسٹریم میں ٹاپ کیا ہے اورکامرس میں دوسری اور تیسری پوزیشن بھی لڑکیوں نے حاصل کی ہے۔اسی طرح سائنس میں دوسری ٹاپر بھی ایک لڑکی ہے‘۔

پروفیسر مہتاب عالم رضوی نے جامعہ اسکولوں کے اساتذہ کی خدمات کو سراہا

            پروفیسررضوی نے کہا کہ’اس سال بہتر نتائج کا سہرا جامعہ اسکولوں کے اساتذہ کی متواترکوششوں کو جاتا ہے، جنھوں نے سال بھراس بات کویقینی بنانے کے لیے محنت اور کاوش کی کہ ہمارے طلبہ تینوں اسٹریم میں بہتر کریں اور اعتماد اور مقابلہ جاتی روح کے ساتھ یونیورسٹی میں داخل ہوں۔ کنٹرولرامتحانات کے دفتر نے بھی امتحان منعقد کرانے سے لے کرنتائج کے اعلان تک کی پوری کاروائی بروقت اورخو ش اسلوبی سے مکمل کرنے کے لیے انتھک کوششیں کیں“۔

            پروفیسر پون کمار، کنٹرولرامتحانات نے پروفیسرمظہرآصف، شیخ الجامعہ اورپروفیسرمحمد مہتاب عالم رضوی، جامعہ ملیہ اسلامیہ مسجل، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی بیش قیمت رہنمائی اورلگاتارتعاون کے تئیں جذبہ امتنان کا اظہا رکیا، جس نے امتحانات کے کامیاب انعقاد اور نتائج کے بروقت اعلان میں اہم رول ادا کیا۔ پروفیسرشرما نے ڈاکٹراحتشام الحق، ڈپٹی کنٹرولرامتحانات،ڈاکٹر سنیل،اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات اوردفتر، کنٹرولرامتحانات کی پوری ٹیم کی مخلصانہ کوششوں اور بروقت نتائج کے اعلان کویقینی بنانے کے لیے سخت کاوشوں اور ان کے عہد کی تعریف کی۔

            اس موقع پرپروفیسر شرما نے کہا کہ ’نتائج کا بروقت اعلان ہمارے اسٹاف کے خلوص و لگن، کام کی اہلیت اور ٹیم ورک کا پختہ ثبوت ہے۔ امتحان سے متعلقہ تمام کاروائیوں میں اعلی معیار کی پاس داری اورشفافیت کے ہم پابند عہد رہے“۔ پلوی گوریا نے آرٹس اسٹریم میں سنتانویں اعشاریہ چارفیصد نمبرات کے ساتھ ٹاپ کیا ہے، جبکہ ثمینہ زہرا زیدہ نے سنتانویں فی صد کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی اور شاہد ریاض حسن چھیانوے اعشاریہ 8 فیصد کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے۔ کامرس اسٹریم میں فرحان راشق نے پنچانوے اعشاریہ آٹھ فی صد کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ مریم نے پنچانوے اعشاریہ چھ فی صد کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا اور ماریہ کمال پنچانوے اعشاریہ دو فی صد کے ساتھ تیسرے مقام پر رہیں۔ سائنس اسٹریم میں محمد یاسر اور ثناء اللہ نے سنتانوے اعشاریہ دو فی صد کے ساتھ پہلے مقام پر دونوں کے درمیان ٹائی ہوگیا،عالیہ بی نے چھیانوے اعشاریہ آٹھ فیصد کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا اور انیس کوثر نے چھیانوے اعشاریہ چار فیصد کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Mahua Moitra Files Complaint Against CEC: مہوا موئترا نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف درج کرائی پولیس شکایت

ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ نے انتخابی کمیشن کے فیصلوں میں طریقۂ کار کی…

1 hour ago

TMC Symbol Freez Case: ٹی ایم سی نام اور انتخابی نشان تنازع: سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے پوچھا، کتنے وقت میں ہوگا فیصلہ؟

ممتا بنرجی کی عرضی پر سماعت، عدالت نے الیکشن کمیشن سے دونوں فریقوں کے مفاد…

2 hours ago

Greater Noida Bus Fire: گریٹر نوئیڈا بس حادثہ: امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے کیا اظہارِ افسوس

یمنا ایکسپریس وے پر سلیپر بس میں آگ لگنے سے 9 مسافروں کی موت، متعدد…

3 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، وزیر اعظم نریندر مودی نے روشیبینا دیوی، ستنم سنگھ اور سلمان خان کو دی مبارکباد

ووشو میں روشیبینا دیوی نے سلور جبکہ روئنگ کے مینز ڈبل اسکلز مقابلے میں ستنم…

3 hours ago