بین الاقوامی

Distribution of gifts among Hajj pilgrims begins: حاجی محمد ایوب سیوہاروی ویلفیئر آرگنائزیشن کی طرف سے عازمین حج کے مابین تحائف کی تقسیم کا سلسلہ شروع

ہر سال کی طرح اس سال بھی حج کے مقدس عبادت کی ادائیگی کیلئے دنیا بھر سے عازمین حج کا قافلہ سعودی عرب پہنچنا شروع ہوگیا ہے۔ ہندوستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عازمین حج مدینہ منورہ تشریف لارہے ہیں ،وہیں دوسری جانب  حاجی محمد ایوب سیوہاروی  ویلفیئرآرگنائزیشن کی تیاری بھی مکمل ہوگئی ہے اور تنظیم کے نمائندے بھی جدہ پہنچ چکے ہیں چونکہ یہ تنظیم اس مبارک اور مقدس عبادت کا شرف حاصل کرنے والے حجاج کے مابین تحائف تقسیم کرنے کا کارثواب انجام دیتے ہیں ۔ان کے پاس دنیا بھر کے عقیدت مند او ر خیرخواہ حضرات حجاج میں تحائف تقسیم کرنے کیلئے  اپنی اپنی طرف سے بڑی تعداد میں تحائف جمع کرتے ہیں اور  حاجی محمد ایوب سیوہاروی  ویلفیئر  آرگنائزیشن کی پوری ٹیم بڑی جانفشانی کے ساتھ اس کو جدہ سے لیکر مدینہ منورہ پہنچتی ہے اور تمام ممالک سے آئے ہوئے حجاج میں مناسب طریقے سے تقسیم کرتی ہے ۔

اس سال بھی کچھ اسی طرح کی تیاری کی گئی ہے اور حاجی محمد ایوب سیوہاروی ویلفیئر آرگنائزیشن کے بانی صدر بہجت ایوب نجمی کی طرف سے دی گئی جانکاری کے مطابق  ان کی ٹیم مدینہ منورہ پہنچ چکی ہے اور گفٹ کی تقسیم کا سلسلہ یہیں سے شروع ہوچکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حاجی محمد ایوب سیوہاروی ویلفیئر آرگنائزیشن نے مدینہ منورہ میں سب سے پہلے بنگلہ دیش اور کینیڈا کے ہاجیوں میں تحائف  تقسیم کیا ہے اور ہر روز اسی طرح سے تحائف کی تقسیم کیلئے آرگنائزیشن کے لوگ کمربستہ ہیں۔مبارکباد کے مستحق بہجت ایوب نجمی اور ان کی ٹیم کو حجاج کرام کی جانب سے کار خیر کیلئے مسلسل دعائیں بھی مل رہی ہیں ۔

بہجت ایوب نجمی کے بقول سعودی حکومت  تمام  حجاج کو ایک احرام کا سیٹ اور ایک منی کولر دینے جا رہی ہے۔ منی کولر یہ گلے میں پہنا جا سکے گا، اس میں دو چھوٹے پنکھے لگے ہوئے ہیں جس میں سے ٹھنڈی ہوا نکلے گی۔  اس کے ذریعے حجاج اپنے سر اور سینے کو ٹھنڈک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔یہ اس سے پہلے دیکھنے کو نہیں ملا تھا ،چونکہ اس بار سابقہ سالوں کے مقابلے گرمی کی شدت کچھ زیادہ ہے اسی لئے سعودی حکومت نے حجاج کو سہولت پہنچانے کیلئے یہ قدم اٹھایا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

3 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

3 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

4 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

4 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

5 hours ago