قومی

Golden Boy Neeraj Chopra: گولڈن بوائے نیرج چوپڑا کو بھارتی فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کا اعزازی رینک، اب نیزہ بازی کے ساتھ سنبھالیں گے نئی ذمہ داری

دو بار کے اولمپک میڈلسٹ اور عالمی چیمپیئن، بھارت کے اسٹار نیزہ باز ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کو ٹیریٹوریل آرمی میں لیفٹیننٹ کرنل کا اعزازی عہدہ دیا گیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں کھیل کے میدان میں ان کی غیرمعمولی خدمات اور قوم کے تئیں ان کی وابستگی کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

نیرج چوپڑا دنیا کے بہترین نیزہ باز کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ ٹوکیو اولمپکس 2021 میں سونے کا تمغہ جیت چکے ہیں، جبکہ پیرس اولمپکس میں انہوں نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ اب انہیں بھارتی فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کا رینک دیا گیا ہے۔

2018 میں بنے تھے صوبیدار

نیرج چوپڑا نے 2016 میں بھارتی فوج میں نائب صوبیدار کے طور پر شمولیت اختیار کی تھی، اور 2018 میں انہیں صوبیدار کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ ان کا یہ نیا اعزاز کھیل اور فوجی خدمات کے تئیں ان کی وابستگی کا ثبوت ہے۔

وزارت دفاع نے آج14 مئی کو اس تقرری کا اعلان کیا۔ سرکاری بیان کے مطابق، یہ تقرری16  اپریل سے نافذ العمل ہے۔

نیرج کو مل چکا ہے پدم شری

ٹوکیو اولمپکس میں مردوں کی نیزہ بازی میں تاریخی گولڈ میڈل جیتنے کے بعد، جنوری 2022 میں انہیں “پرم وِشِشت سیوا میڈل” سے نوازا گیا تھا۔ اسی سال، انہیں بھارت کے چوتھے سب سے بڑے شہری اعزاز پدم شری سے بھی سرفراز کیا گیا۔

فوج میں اعزازی افسران کو کتنی تنخواہ ملتی ہے؟

کھیل کے میدان میں ملک کا نام روشن کرنے والے کئی نامور کھلاڑی جب فوجی وردی پہنتے ہیں تو وہ قوم کے لیے ایک الگ ہی مثال بن جاتے ہیں۔ جیسے نیرج چوپڑا یا کرکٹ اسٹار ایم ایس دھونی۔ ان سب کو فوج میں اعزازی افسر (Honorary Officer)  کی رینک دی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، ایک لیفٹیننٹ کرنل کو 1,21,000 سے 2,10,000 روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے۔

ایم ایس دھونی

سابق بھارتی کرکٹ کپتان مہندر سنگھ دھونی کو 2011 میں ٹیریٹوریل آرمی میں اعزازی لیفٹیننٹ کرنل بنایا گیا تھا۔ وہ پیراشوٹ رجمنٹ سے وابستہ ہیں اور پیراٹروپر کی تربیت بھی مکمل کر چکے ہیں۔

دیگر نامور شخصیات

ابھینو بندرا کو بھی فوج میں لیفٹیننٹ کرنل اور سچن تندولکر کو بحریہ میں اعزازی کیپٹن کا رینک دیا گیا ہے۔ ان اعزازات کے ذریعے کھلاڑیوں کو فوجی تقاریب میں شامل کیا جاتا ہے تاکہ وہ نوجوانوں کو ترغیب دے سکیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

9 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

10 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

10 hours ago