دنیا جس قدر تیزی سے ڈیجیٹل ہوتی جارہی ہے ،رازداری اسی قدر بے پردہ ہوتی چلی جارہی ہے۔آپ کے ڈاکیومنٹ کب اور کہاں کیسے کون استعمال کرلے ،اس کااندازہ لگانا دھیرے دھیرے مشکل ہوتا چلا جارہا ہے۔چونکہ آج روزمرہ کی زندگی میں صبح سے شام تک کئی موبائل ایپ کا استعمال کرکے ہم اپنی ضروریات پوری کرتے ہیں ۔کھانا ہو یا شاپنگ یا پھر سفر کیلئے ٹکٹ بکنگ یا گاڑی بکنگ ،یہ سب ایپ ایسے ہیں جن کے استعمال کے لئے آپ کی کچھ اہم جانکاریاں ان کو دینی پڑتی ہیں ۔البتہ اسی میں کئی ایسے غیر ملکی ایپ ہیں جو اس کا غلط استعمال بھی کرتے ہیں ۔ماضی قریب میں چین کے حوالے سے اس طرح کے کئی انکشافات ہوچکے ہیں اور ہندوستان نے کئی چینی ایپ کو بین بھی کیا تھا۔
اب ایک بار پھر کچھ ایسا ہی ہونے کا دعویٰ کیا جارہاہے اور یہ دعویٰ ٹریول ایپ میک مائی ٹرپ کے حوالے سے کیا جارہا ہے۔سوشل میڈیا پر کئی پوسٹ اور سکرین شارٹس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ میک مائی ٹرپ ہندوستانی افواج کو آفر کے نام پر ان کی بنیادی جانکاریاں حاصل کررہی ہیں اور ان کے آئی ڈی نمبر وغیرہ لینے کے بہانے آفر دے کر ایک خفیہ جانکاری جمع کررہی ہے۔حالانکہ ہندوستانی افواج کیلئے ٹکٹ بکنگ کیلئے علیحدہ سروس ہے ،لیکن ٹکٹ میں رعایت کے نام پر انہیں میک مائی ٹرپ سے ٹکٹ بک کرنے کیلئے راغب کیا جارہا ہے ۔
آپ کو بتادیں کہ میک مائی ٹرپ ہندوستانی ایپ ضرور ہے لیکن اس میں قریب چالیس فیصد سے زیادہ کا شیئر چین کا ہے۔ چین کی کمپنی کا اس ٹریول سروس کے ایک بڑے حصے پر قبضہ ہے۔ایسے میں جو حکام یا جوان اس ایپ کے ذریعے اپنی تفصیلات جمع کرکے آفر کا فائدہ اٹھاتے ہیں ان کی جانکاری اور سروس کی تفصیلات نہ صرف ہندوستانی ٹریول ایجنسی میک مائی ٹرپ کے پاس رہتی ہے بلکہ اس کے بڑے اسٹیک ہولڈر یعنی چین کے پاس بھی جاتی ہے۔ایسے میں چین کے پاس ہمارے جوانوں کے بارے میں بنیادی جانکاری کا ہونا ملک کی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ قرار دیا جاسکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سابق شوہر اور ریپر بادشاہ کے ساتھ اپنا نام جوڑے جانے اور اپنی عوامی شبیہ…
آئی ایم ڈی نے 2 سے 7 اکتوبر 2026 کے دوران ملک کے کئی حصوں…
پرنو اڈانی نے مہاراشٹر کو ملک کی بڑی معاشی طاقتوں میں شامل قرار دیتے ہوئے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا، ’’میرا ماننا ہے کہ جب تک انسانیت کے…
گاندھی جینتی پر جانیے کہ آج کے دور میں گاندھی وادی ہونے کا اصل مطلب…
صدر دروپدی مرمو نے نئی دہلی کے وجے گھاٹ پہنچ کر سابق وزیر اعظم لال…