Categories: Uncategorized

Suryakumar Yadav, ICC T20I Cricketer of the Year: اسٹار بلےباز سوریہ کمار یادیو نے آئی سی سی 2023ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا

Suryakumar Yadav, ICC T20I Cricketer of the Year:   ٹی 20 کرکٹ کے اسٹار بلےباز سوریہ کمار یادیو نے مسلسل دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا خطاب جیت لیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہندوستان کے اسٹار بلے باز سوریہ کمار یادیو کو گزشتہ سال یعنی 2023 کے لیے T20 انٹرنیشنل کا بہترین کرکٹر منتخب کیا۔ اس سے قبل 2022 میں بھی سوریہ کمار کو یہ ایوارڈ ملا تھا۔ وہ لگاتار دو بار T20 کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے ہیں۔

سوریہ کمار یادو کے ساتھ یہ ایوارڈ جیتنے کی دوڑ میں شامل دیگر افراد میں زمبابوے کے سکندر رضا، نیوزی لینڈ کے مارک چیپ مین اور یوگنڈا کے الپیش رمضانی شامل تھے۔ فی الحال سوریہ کمار نے ان تینوں کو پیچھے چھوڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ سوریا نے 2023 میں تقریباً 50 کی اوسط اور 150 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ بیٹنگ کی۔

سوریہ کمار پچھلے سال سب سے زیادہ رنز بنانے والے تیسرے بلے باز تھے

2023 سوریہ کمار یادیو نے 23 میچوں میں 40 کی اوسط اور 162.52 کے اسٹرائیک ریٹ سے سب سے زیادہ 863 رنز بنائے۔ وہیں سوریہ کمار یادو نے 18 میچوں میں 48.86 کی اوسط اور 155.95 کے اسٹرائیک ریٹ سے 733 رنز بنائے تھے۔ اس دوران سوریا کے بلے سے دو سنچریاں اور پانچ نصف سنچریاں اسکور کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:مودی حکومت کے خلاف کسانوں نے کیا ‘بھارت بند‘ کا اعلان، 26 جنوری کو کسان کریں گے ٹریکٹر

خواتین کی کرکٹ میں ہیلی میتھیوز نے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کیا
ویمنز کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ میتھیوز T20 پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والی ویسٹ انڈیز کی دوسرے کھلاڑی بن گئی ہیں۔ میتھیوز نے 2023 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

40 minutes ago

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

2 hours ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

2 hours ago