PCB and Players Controversy: پاکستان کی ٹیم میں ایک بارپھر رسہ کشی جاری ہوگئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستانی کھلاڑیوں کے درمیان اختلافات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پہلے تو غیرملکی کوچ نے اپنا عہدہ چھوڑدیا۔ پھرذکا اشرف نے بھی پی سی بی کے صدرکی کرسی مسترد کردی ہے۔ اب پاکستان کے کئی کھلاڑی بورڈ سے ناراض چل رہے ہیں۔ صورتحال اتنی خراب ہوگئی ہے کہ کئی بڑے کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ (مرکزی معاہدہ) بھی ٹھکراسکتے ہیں۔ آئیے آپ کوبتاتے ہیں کہ کھلاڑی اپنے بورڈ سے کیوں ناراض چل رہے ہیں۔ کیا ہے تنازعہ کا پورا معاملہ۔
پی سی بی نہیں دے رہا ہے این او سی
دراصل، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف کے عہدہ چھوڑنے کے بعد بورڈ کھلاڑیوں کو غیرملکی لیگ نہیں کھیلنے دے رہا ہے۔ بورڈ کھلاڑیوں کو غیرملکی لیگ کھیلنے کے لئے این اوسی مہیا نہیں کرا رہا ہے۔ ایسے میں پاکستانی کھلاڑی بورڈ سے خفا ہیں۔ واضح رہے کہ کھلاڑی کو نیشنل ڈیوٹی سے فری ہونے کے بعد بھی این اوسی نہیں دیا جا رہا ہے۔ ایسے میں قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ کھلاڑی ٹیم کے ساتھ اپنا نیشنل کانٹریکٹ کو بھی ٹھکرا سکتے ہیں۔ پاکستان کے کھلاڑی نہ صرف پاکستانی لیگ کھیلتے ہیں، بلکہ کچھ غیرملکی لیگ بھی کھیلا کرتے ہیں۔
تین کھلاڑیوں کو نہیں ملا این اوسی
پی سی بی کے ایک ذرائع نے معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں پاکستانی کھلاڑی زماں خان، فخرزماں اورمحمد حارث کوبنگلہ دیش پریمیئرلیگ میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ بورڈ نے اس کے پیچھے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی پہلے ہی پاکستان لیگ کے ساتھ 2 سپرلیگ کھیل چکے تھے، اس وجہ سے انہیں بنگلہ دیش پریمیئرلیگ کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ دوسری طرف جس بھی کھلاڑی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ نہیں کیا ہے، ان کھلاڑیوں کے لئے لیگ کھیلنے پرکوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ ایسے میں ہوسکتا ہے کہ کچھ کھلاڑی نیشنل کانٹریکٹ کو بھی ٹھکرادیں۔
بھارت ایکسپریس۔
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…